جہلم شہر و گردونواح میں مہنگائی کا جن بے قابو

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +عبدالغفارآزاد)جہلم شہر و گردونواح میں مہنگائی کا جن بے قابو نئے پاکستان سے پرانے پاکستان میں لانے والے عوام کو ریلیف دینے میں بری طرح ناکام، ضلعی انتظامیہ بھی ستو پر کر سوگئی، اشیائے خوردونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں،مرغی 460 سے بھی تجاوز کر گیا، جبکہ چھوٹا گوشت 1500 سے1600 تک جبکہ موٹا گوشت 600 سے 8 سو تک فروخت ہونے لگا، اسی طرح سیب 340 روپے لیموں 320، خوبانی، آلو بخارہ، سبزیوں اور دیگر اشیاء کی قیمتوں کو پر لگ گئے، روٹی اور نان کا وزن کم جبکہ نرخ بڑھا دیئے گئے، بیکری کی اشیاء بچوں کا دودھ جبکہ ادویات کی قیمتوں میں بھی کئی گنا اضافہ کر دیا گیا،موجودہ حکومت کو سمجھ نہیں آرہا کہ وہ کیا کریں، ضلعی انتظامیہ سرکاری نرخ ناموں پر عملدرآمد کروانے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے، جبکہ ضلعی انتظامیہ اور پنجاب فوڈ اتھارٹی کی لاپروائی کیوجہ سے شہرسمیت ضلع بھر میں ٹنوں کے حساب سے کیمیکل ملا دودھ فروخت ہو رہاہے، چیک اینڈ بیلنس کا نظام مفلوج ہو کر رہ گیا ہے۔ کوئی بھی ادارہ ذمہ داری لینے کو تیار نہیں، شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب، ڈی جی پنجاب فوڈاتھارٹی،کمشنر راولپنڈی سے از خود نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں