

جلالپورجٹاں:مسلم لیگ ق حلقہ پی پی 29 کے صدر بلال بابر کھوکھر نے کھوکھر ہاﺅس جلالپورجٹاں میں منعقدہ عید ملن پارٹی میں ایم این اے چوہدری حسین الٰہی سے بڑا مطالبہ کردیا کہتے ہیں کہ جلالپورجٹاں کے مسائل کا حل تب ہی ممکن ہے جب جلالپورجٹاں کو تحصیل کا درجہ دلایا جائے جس اس عوام کے حق میں ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ نئے سکول کالجز کی تعمیر اور واٹر سپلائی کا رہ جانے والا کام مکمل کرایا جائے۔ موجودہ حکمرانوں نے اقتدار سنبھالنے کے بعد ہمارے خلاف بہت سے منصوبہ جات اپنے ذہن میں بنا رکھے ہیں۔ مگر ظہور الٰہی شہید کے جانثار ساتھی اپنی پارٹی کےساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں اور کھڑے رہےں گے۔ فیس بکیے شیروں کو گیدڑ ثابت کریں گے۔ ان کی طرح بولنا ہماری تربیت میں شامل نہیں البتہ کسی بھی بات کا جواب دینا جانتے ہیں۔ اور اللہ کے فضل و کرم سے ان سے زیادہ طاقت بھی رکھتے ہیں۔ انہیں وارننگ دیتا ہوں کہ ذاتی معاملات اپنی ذات کی حد تک رکھیں بلال بابر کھوکھر کا کہنا تھا کہ والد محترم کی وفات کے بعد میرا اب پہلا سیاسی اکٹھ ہے۔ انشاءاللہ اب اپنی رونقوں کو جاری رکھیں گے۔ انکا کہنا تھا کہ کھوکھر ہاﺅس کے دروازے چوبیس گھنٹے عوام کی خدمت اور تابعداری کےلئے کھلے ہیں۔ اللہ کے فضل و کرم سے والد محترم حاجی بابر سلیم کھوکھر کی خدمت مشن میں کسی قسم کی مکی نہیں آنے دیں گے۔ ہمارے والد محترم کی طرف سے علاقہ کی عوام کی خدمت تابعداری اور علاقہ کی ڈویلپمنٹ کےلئے خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں۔ جنہوں نے اپنی پوری زندگی چوہدری ظہور الٰہی سے وفا کا رشتہ نبھایا۔ اپنی زندگی میں بہت سے نشیب و فراز دیکھے مگر کوئی بھی طاقت انہیں اپنے مشن سے پیچھے نہ ہٹا سکی۔ بلال بابر کھوکھر نے کہاکہ پارٹی قیادت کا شکر گزار ہوں جنہوں نے وہی عزت پیار اورپارٹی میں مقامد یا۔ جو میرے والد محترم کو ملا۔ انشاءاللہ تعالیٰ وعدہ کرتا ہوں کہ اپنے والد محترم کی طرح ہمیشہ خدمت اور تابعداری کی سیاست کو فروغ اور پارٹی سے وفا کریں گے۔ جس کےلئے اپنی ذات کو بھی کبھی مائنس کرنا پڑا تو دریغ نہ کروں گا۔ بلال بابر کھوکھر نے کہاکہ ہمیشہ چوہدری حسین الٰہی پر فخر ہے جنہوں نے ہمیشہ ہمارے مطالبات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا۔ انشاءاللہ آئندہ عام انتخابات میں پارٹی کی مزید کامیابیاں اور مضبوطی کےلئے اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں گے۔
