صوبائی ترجمان صفدر خان باغی کے حجرہ میں بجٹ سی ای سیشن کا انعقاد کیا گیا۔
سیاسی قائدین، کمیونٹی بزرگوں، دکانداروں کے علاوہ دیگر نے بھرپور شرکت کی۔
پشاور(نمائندہ خصوصی)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق یوسی نوتھیہ قدیم اور جدید پشاور کے لیے سابق ناظم و ڈسٹرکٹ کونسل ممبر پشاور صوبائی ترجمان خیبرپختونخوا صفدر خان باغی کے حجرہ میں بجٹ سی ای سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ سیاسی قائدین، کمیونٹی بزرگوں، HCPs، دکانداروں اور دیگر کمیونٹی نے شرکت کی۔مسلم لیگ ق صوبائی ترجمان خیبرپختونخوا جناب صفدر خان باغی نے خود ویکسینیشن کی اہمیت پر اہنی تقریر میں اظہار خیال کیا اور تمام معزز نومنتخب بلدیاتی نمائندوں سے درخواست کی کہ وہ پولیو ٹیموں کے ساتھ ملکر ان چند افراد پر زور ڈالیں جو اپنے بچوں کو پولیو ویکسینیشن لگوانے سے انکار کرتے انکو پولیو ویکسینیشن لگوانے میں مدد کریں۔اور ان کے لیے ویکسینشن دوستانہ ماحول بنائیں یہ ہم سب کا قومی فریضہ ہے۔اس اھم میٹنگ میں نیبر ھوڈ نوتھیہ قدیم و جدید ،گلبرگ چیئرمین نور عثمان، عالم زیب خان،ابرار خان،ایڈوکیٹ ولی خان ، شہزاد خان، پیر محمد،عالمزیب خان ،اقبال لالا،یوتھ کونسلر شایان ،طارق اعوان،اقلیت آسر سورج،ملک انیس اور دیگر کمیونٹی نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور شرکاء کے ساتھ پولیو ویکسینیشن کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ تمام شرکاء نے پولیو ٹیموں کے لیے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا اور ان کی مدد کرنے پر زور دیا کہ وہ ان ٹیموں کے لیے پولیو ویکسین دوستانہ ماحول بھی بنائیں گے۔ شرکاء اپنے اپنے علاقوں میں کمیونٹی کو آگائی مہم اور احساس کرنے کا وعدہ کرتے ہیں۔سیشن کا اختتام اس امید کے ساتھ کیا گیا کہ 2022 میں ہم بحیثیت قوم پاکستان کو پولیو سے پاک کر دیں گے انشاء اللّٰہ۔ سیشن میں سیکنڑوں شرکاء نے شرکت کی۔ اور انکو ھائی ٹی ریفریشمنٹ بھی پیش کی گئی۔افتتاحی تقریب کا انعقاد اور سابقہ ناظم و ڈسٹرکٹ کونسل ممبر پشاور و صوبائی ترجمان خیبرپختونخوا صفدر خان باغی نے اپنے حجرے میں اپنی بھتیجی کو پولیو ویکسین کے قطرہ پیلائے۔اس موقع پر مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد بھی موجود تھے۔
