جہلم(چوہدری عابد محمود +عمیراحمدراجہ)جہلم پٹرولنگ پوسٹ چک اکا ضلع جہلم کی دوران جنرل ہوڈ اپ بہترین کاروائیاں ایس پی پٹرولنگ پولیس راولپنڈی ریجن زنیرہ اظفر کے احکامات کو مدنظر رکھتے ہوئے اور ڈسٹرکٹ انچارج پترولنگ پولیس ضلع جہلم عابد خان کی ہدایت کے مطابق پٹرولنگ پوسٹ چک اکا کے انچارج سب انسپکٹر سلطان عارف رضا کی زیرنگرانی پٹرولنگ ہائی وے پوسٹ چک اکا نے مورخہ 2 مئی 2022 کو دوران جنرل ہوڈ اپ مختلف دفعات کے تحت 5 عدد مقدمات 1 عدد بجرم اشتہاری گرفتار، 1 عدد موٹر سائیکل کو مشکو ک جانتے ہوئے زیر دفعہ 550 ض ف تھانہ بند جب کہ مختلف روڈ یوزر کو دوران سفر مختلف نوعیت کی 8 عدد امداد فراہم کیں، تفصیلات کے مطابق پٹرولنگ ہائی پولیس چک اکا نے شراب برائے نوش 1 عدد بوتل رکھنے والے شخص کے خلاف زیر دفعہ 4/P.O،1 عدد مقدمہ کار اور 2 موٹر سائیکل سوار کے خلاف 97A/MVO کے تحت 3 عدد مقدمات جبکہ اوور لوڈنگ کے ساتھ غفلت و لاپرواہی سے ڈرائیونگ کا مظاہرہ کرکے اپنی اور عوام الناس کی جان و مال کو خطرے میں ڈالنے والے شخص کے خلاف زیر دفعہ 279 ت پ 1 عدد مقدمہ درج رجسٹرڈ کروایا اس کے علاوہ ایک عدد مجرم اشتہاری کو باضابطہ گرفتار کرکے بند حوالات کیا گیا، 1 عدد موٹر سائیکل کو مشکوک جانتے ہوئے زیر دفعہ 550 ض ف بند تھانہ کیا اور مختلف روڈ یوزر کو دوران ِ سفر مختلف نوعیت کی 8 عدد امداد فراہم کی گئیں، افسران بالا کی طرف سے پٹرولنگ ہائی پولیس چیک اکا کی بہترین کارروائیوں پر شاباش جبکہ عوامی سماجی حلقوں نے پٹرولنگ ہائی وے پولیس چک اکا کی کارکردگی کو سراہا۔
کمشنر راولپنڈی انجینئر عامر خٹک کا مین بازار جہلم کا دورہ
جہلم کمشنر راولپنڈی انجنیئر عامر خٹک صدر جہلم پریس کلب ڈاکٹر سہیل امتیاز خان کو بہترین رپورٹنگ پر شیلڈ دیتے ہوئے
ٹریفک آگاہی سیمنار کا انعقاد
کمشنر راولپنڈی ڈویژن انجینئر عامر خٹک نے ضلع جہلم میں ستھرا پنجاب پروگرام کا افتتاح کر دیا
سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لئے ای کامرس سے استفادہ کرنے کی ضرورت ہے