جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری دانیال عابد)جہلم سے تعلق رکھنے والے برطانوی شہری پاکستانی نژاد حقیق اشرف ڈار،یو کے کی سلو بارو کونسل میں ڈپٹی میئر منتخب ہو گئے، یاد رہے کہ حقیق اشرف ڈار لیبر پارٹی میں پہلی بار منتخب ہونے والے مسلمان شخصیت ہیں، حقیق اشرف ڈار برطانیہ میں پاکستانی نژاد برطانوی شہری ہیں پچھلے 5 سالوں سے کونسلر کی حیثیت سے خدمات سر انجام دے رہے تھے حقیق اشرف ڈار کا تعلق جہلم کے ٹویہ محلہ سے ہے ان کے والد محترم مرحوم اشرف ڈار 1960کی دہائی میں روزگار کے سلسلے میں یو کے سلو میں گئے تھے حقیق اشرف ڈار کا تعلق جہلم کے سماجی اور پڑھے لکھے گھرانے سے ہے حقیق اشرف ڈار کے ڈپٹی مئیر منتخب ہونے پر سلو کی مسلم کیمونٹی نے خوشی کا اظہار کیا جہلم میں حقیق اشرف ڈار کے قریبی عزیز معروف کاروباری شخصیت فاروق ڈار نے حقیق اشرف ڈار کو ڈپٹی میئر منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور کہا کہ حقیق اشرف ڈار جیسی شخصیت نے دیار غیر میں وطن عزیز اور اپنے شہر جہلم کا نام روشن کیا ہے، ہم دعا گو ہیں وہ خدمت خلق جاری رکھیں اور شہیدوں، غاذیوں کی سرزمین جہلم کا روشن کرتے رہیں۔
