ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال کا گورنمنٹ کامرس کا اچانک دورہ،

Spread the love

ساہیوال(چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں ڈویژنل بیوروچیف )ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال کا گورنمنٹ کامرس کالج،تحصیل آفس، اراضی ریکارڈ سنٹر اور رجسٹریشن برانچ ڈی سی آفس کا اچانک دورہ،کامرس کالج میں میٹرک امتحانات کیلئے بنائے گئے امتحانی سنٹر پر سہولیات کا جائزہ۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال نے گورنمنٹ کامرس کالج میں میٹرک کے امتحانات کیلئے قائم کیے گئے امتحانی سنٹر کا دورہ کیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ امیدواروں کے بیٹھنے کیلئے ہوا دار کمرے، پینے کیلئے ٹھنڈا پانی اور مقامی پولیس کی طرف سے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات یقینی بنائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ امتحانات کی شفافیت اور مانیٹرنگ کیلئے جامع پلان ترتیب دیے جائیں اور طلبہ و طالبات کو امتحانات کے دوران سازگار ماحول فراہم کیا جائے۔بعدازاں انہوں نے اراضی ریکارڈ سنٹر ساہیوال کا بھی دورہ کیا اور سنٹر پر آئے سائلین سے سروس ڈیلیوری بارے دریافت کیا-انہوں نے فردات، انتقالات،رجسٹریوں کی نقول کے اجراء کا بھی جائزہ لیااور سنٹر عملہ کو شہریوں کی مطلوبہ دستاویزات مقررہ وقت کے اندر جاری کرنے کی ہدایت کی-ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ارضی ریکارڈ سنٹرز پر عوامی شکایات کا ازالہ یقینی بنایا جائے، رشوت وصولی کی شکایت پر زیرو ٹالرینس پالیسی اپنائی جائیگی-انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی طرف سے دور دراز علاقوں کے عوام کی سہولت کیلئے دیہی مراکز مال کا قیام بھی عمل میں لایا گیا ہے جہاں ہر قسم کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں – ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال نے رجسٹریشن برانچ ڈی سی آفس کا بھی دورہ کیا اور وہاں موجود سائلین سے فراہم کی جانے والی سہولیات بارے دریافت کیا۔ انہوں نے رجسٹریشن برانچ عملہ کو ہدایت کی کہ فرد کے اجراء، درستگی نام جیسی درپیش مسائل کو فوراًحل کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں