گلگت (پ ر)ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت امیر تیمو ر نے کہا کہ چیف سیکریٹری کے احکامات پر عملدرآمد کیلئے ڈپٹی کمشنرکے قیادت میں شہرکی خوبصورتی کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہیں، شہر کی صفائی کی صورتحال کی بہتری کیلئے چیف کوآرپوریشن آفیسر بلدیہ عظمیٰ گلگت عابد حسین میر کی نگرانی میں میونسپل کارپوریشن اور گلگت ویسٹ منیجمنٹ کمپنی دن رات کام کررہی ہے، شہرکے مرکزی تفریح گاہ سٹی پارک کی تزیں و آرائش کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کا، جاری ہے، عوامی مقامات اور وی وی آئی شاہراہ پر ٹیمیں دو شفٹوں میں صفائی کا کام کررہی ہیں، شہر کی صفائی ستھرائی میں کوئی بھی کمزوری، غفلت اور سستی و کاہلی کی ہر گز گنجائش نہیں ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے منگل کے روز میڈیا کیلئے جاری ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ گلگت شہر دارالخلافہ ہونے کی وجہ سے بہت اہمیت کا حامل ہے اسکی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈپٹی کمشنر گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ کے راہنمائی میں ضلعی انتظامیہ اور میونسپل کارپوریشن کا مشترکہ آپریشنل پلان پر تیزی سے کام جاری ہے شہر کی خوبصورتی سے سیاحت کے فروغ دینے میں مدد ملتی ہے ہماری خواہش ہے کہ ملکی و غیر ملکی سیاح یہاں سے اچھے تاثرات لیکر واپس جائیں۔ واضح رہے چیف سیکٹریٹر ی گلگت بلتستان نے شہر کی خوبصورتی کیلئے خصوصی احکامات دے رکھے ہیں جسکی وجہ ضلعی انتظامیہ اور میونسپل کارپوریشن گلگت کی سرگرمیوں میں تیز ی آئی ہ
