افواج پاکستان کو بدنام کرنے والوں کیخلاف کارروائی کریں،ڈاکٹر ذیشان نجم خان

Spread the love

افواج پاکستان ہماری طاقت ہے فوج کیخلاف نازیبا الفاظ کی شدید مذمت کرتے ہیں۔صدر ملتان ڈویژن

ملتان(نمائندہ خصوصی)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان انقلابی پارٹی ملتان ڈویژن کے صدر پروفیسر ڈاکٹر ذیشان نجم خان نے کہا کہ افواج پاکستان کو بدنام کرنے والوں اور ملک دشمن عناصر کیخلاف قانونی کارروائی کرے انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان ہماری طاقت ہے اور اس طاقت کیخلاف نازیبا الفاظ اور پروپیگنڈے ہم برداشت نہیں کر سکتے پوری قوم اس کی شدید مذمت کرتی ہیں طاغوتی طاقتوں اور انکے ایجنٹوں کو منہ کی کھانا پڑے گی.پاکستان انقلابی پارٹی ملتان ڈویژن کے صدر پروفیسر ڈاکٹر ذیشان نجم خان نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ افواج پاکستان کے بہادر نوجوانوں کو بدنام کرنے والے ناپاک اجسام کو ہمیشہ کیلئے دفن کرنے کا وقت آچکا ہے۔ فوج کو سیاست میں مت گھسیٹوں فوج کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے انہوں نے مزید کہا کہ افواج پاکستان کو نشانہ تنقید نہ بنایا جائے فوج کا عزت و احترام ہر شہری کا فرض اور اہم ذمہ داری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں