
جہلم (اختر شاہ عارف)آج یوم تکبیر کے حوالے سے المرکزجہلم اور اس کی ذیلی تنظیموں کیمیونٹی ڈولپمنٹ کونسل رجسٹرڈ ،میٹرنٹی اینڈ چائیلڈ ویلفیئر ایسوسی ایشن رجسٹرڈ اور ڈیف ویلفیئر سوسائٹی جہلم کے زیرِ اہتمام ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔جس میں ڈاکٹر شاہد تنویر سابق ای ڈی او ہیلتھ جہلم،کرنل(ر) محمد عبید مرزا،سیدہ شاہدہ شاہ،ڈاکٹر محمد اسد مرزا،محمد امین میر،
عبدالغفور چوہان چیئرمین یوتھ اسمبلی فار ہیومن رائٹس ضلع جہلم،پروفیسر راجہ عبدالرحمان جنجوعہ،ارشد محمود مبارک،شاہد جلیل سیٹھی،محمد احمد جمیل،محمد ارشد احمد مرزا،چوہدری واجد حسین ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ سوشل ویلفیئرجہلم،سہیل ناصر سوشل ویلفیئر آفیسر جہلم،احسان شاکر اور سید اختر علی شاہ کے علاوہ ضلع جہلم کے ہر مکتبہ فکر کی مقتدر شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس تقریب میں مقررین نے “یومِ تکبیر”کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج سے کم و بیش چوبیس سال پہلے آج ہی کے دن پاکستان نے بھارت کے پانچ کے مقابلے میں سات ایٹمی دھماکے کرکے جوہری طاقت کا توازن اپنے حق میں کر لیا تھا۔یہی وجہ ہے کہ آج پاکستان مخالف طاقتیں پاکستان سے خوف زدہ ہیں۔اس موقع پر جہلم بھر کے سکولوں کے طلباء وطالبات کے درمیان تقریری مقابلے اور پینٹنگز کے مقابلے بھی کروائے گئے۔جس میں طلباء وطالبات کی ایک بڑی تعداد نے انتہائی جوش و خروش سے حصہ لیا۔ان مقابلوں میں اول،دوم اور سوم آنے والوں کو انعامات دیئے گئے۔آخر میں تمام مہمانوں کو شاندار ٹی پارٹی دی گئی۔جس کے بعد یہ پر وقار تقریب اختتام پذیر ہوئی۔
