یوکرین میں پھنسے پاکستانی طلباء کو کسی متبادل کالج میں داخلہ نہ مل سکا

Spread the love

یوکرین میں پھنسے پاکستانی طلباء کو کسی متبادل کالج میں داخلہ نہ مل سکا، پاکستانی طلباء کا مستقبل تاریک ہوتا جا رہا ہے، پورے دنیا میں متبادل کے طور پر طلباء کو داخلہ مل گیا جبکہ پاکستانی طلباء انتظار میں ہیں، مظاہرین کا موقف
سوات پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرے میں طلباء کے رشتہ داروں اور بیشتر طالب علموں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ روس اور یوکرائن کے مابین کشیدگی اور جنگ کے باعث یوکرائن میں پھنسے پاکستانی طلباء کی مستقبل میں دکھائی دے رہا ہے . یاد رہے کہ بیشتر پاکستانی طالب علم یوکرائن پر روس کی یلغار کے باعث روس چھوڑ کر دوسرے ممالک میں پناہ لیے ہوئے ہے جہاں پر پاکستانی سفارت خانے نے تاحال ان کی کوئی مدد نہیں کی ہے جبکہ وہ تعلیم کے حصول کی غرض سے یوکرائن گئے تھے جن میں بیشتر میڈیکل کے طالب علم ہیں.
یوکرائن سے جرمنی میں پناہ لینے والے ایک پاکستانی طالب علم شابان نجم نے رابطے پر بتایا کہ وہ یوکرائن میں میڈیکل کے طالب علم تھے جب روس نے یوکرائن پر حملہ کیا تو وہ بے بسی کی حالت میں یوکرائن چھوڑ کر جرمنی چلے گئے جہاں وہ اب پناہ گزین ہے انہیں اپنی تعلیم جاری رکھنے کی خواہش ہے جبکہ اب تک انہیں متبادل کالج میں داخلہ نہیں مل سکا ہے اور وہ اسی انتظار میں ہیں کہ دوبارہ اپنی تعلیمی سرگرمیوں کو جاری رکھ سکے
وہ کہتے ہیں کہ انڈیا بنگلہ دیش اور دیگر ممالک کے طالب علموں کو ان کی حکومت نے متبادل کے طور پر کالجوں میں داخلہ دے دیا ہے جبکہ پاکستانی طلباء انتظار میں ہیں انہوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ ان کی تعلیمی کیریئر کو بچانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کریں تاکہ ان کی مستقبل کو بچایا جا سکے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں