المرکز جہلم اور اس کی ذیلی تنظیموں کے زیرِ اہتمام المرکز جہلم میں فری ڈینٹل کیمپ کا انعقاد

Spread the love

جہلم (اختر شاہ عارف)آج المرکزجہلم کی ذیلی تنظیموں کیمیونٹی ڈیویلپمنٹ کونسل رجسٹرڈ،میٹرنٹی اینڈ چائیلڈ ویلفیئر ایسوسی ایشن رجسٹرڈ اور ڈیف ویلفیئر سوسائٹی رجسٹرڈ جہلم کے زیر اہتمام المرکز عقب سولجر پلازہ جہلم میں ڈاکٹر محمد اسد مرزا کی زیر نگرانی”فری ڈینٹل کیمپ”کا انعقاد کیا گیا۔جس میں ڈاکٹر محمد اسد مرزا،ڈاکٹر شاہد تنویر اور ڈاکٹر عزیز الرحمان شامل تھے۔اس کیمپ میں سیدہ شاہدہ شاہ،کرنل(ر) محمد عبید مرزا،محمد امین میر،شاہد جلیل سیٹھی،سید اختر علی شاہ،عبد الغفور چوہان چیئرمین یوتھ اسمبلی فار ہیومن رائٹس ضلع جہلم،چوہدری فیصل آمین آف جکر اور دیگر مریضوں کی ایک بڑی تعداد نے اپنے دانتوں کا فری معائینہ کرایا۔اس فری ڈینٹل کیمپ سے خواتین و حضرات کے علاوہ بچوں کی ایک بڑی تعداد مستفید ہوئی۔تمام ڈاکٹرز نے بڑی توجہ اور محنت سے تمام مریضوں کا معائینہ کیا۔اور ضرورت مندوں میں فری ادویات تقسیم کرنے کے ساتھ ساتھ مفید مشورے بھی دیئے۔
یہ کیمپ صبح دس بجے سے لے کر دوپہر دو بجے تک جاری رہا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں