گلگت (پ ر) میونسپل انسپکشن ٹیم ان ایکشن، سرکار نرخناموں پرعملدرآمدنہ کرنے والے 5 گوشت کے دکانیں سیل، قصائی گرفتار، تحریری معافی کے بعد رہا کردئے گئے تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز ایڈ منسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ گلگت امیر تیمور کے نگرانی میں میٹ انسپکٹر ڈاکٹر مشتاق عالم کا میونسپل مجسٹریٹ شا خان اور میونسپل پولیس فورس کے ہمراہ قصائیوں کے خلاف کریک ڈاون، زائد رقم کی وصولیوں پر 5گوشت کی دکانیں سیل کرتے ہوئے قصائیوں کو گرفتار کرکے تحصیل آفس پہنچادئے گئے، جمعرات کے روز عوامی شکایات پر آرسی سی پل روڈ، پرانا پل روڈ، سبزی منڈی، پونیال روڈ اور پرانا جگلوٹ اڈا پر زبردست چھاپے مارے گئے چھاپہ مار کاروائیوں کے دوران نصف درجن گوشت کی دکانیں سیل کرکے قصائیوں کو گرفتا ر کرلیا گیا، فرسٹ کلاس مجسٹریٹ کی عدالت میں جرم ثابت ہونے پر قصائیوں پر بھاری جرمانے عائد کردئے جبکہ دکانیں تاحکم ثانی سیل کردئے۔ قصائیوں کی جانب سے آئندہ محتاط رہنے اور معافی مانگنے پر انہیں خبردار کرتے ہوئے رہا کردئے۔ اس موقع پر میٹ انسپکٹر ڈاکٹر مشتاق عالم نے قصائیوں کو سختی کے ساتھ احکامات دئے کہ وہ اپنا قبلہ سیدھا کریں، مہنگائی دور میں جرمانوں سے بچیں اور ہمیں مجبور نہ کریں کہ سختی پر اتر ّئے، قانون کی خلاف ورزی ناقابل برداشت اور قابل سزا جرم ہے عوامی شکایات پر ہم خاموش نہیں رہ سکتے، آج کا دور سوشل میڈیا کا ہے جہاں بھی کسی شہر ی کے ساتھ ناانصافی ہوتی لوگ سوشل میڈیا پر وائرل کرتے ہیں جس کے وجہ سے خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف کاروائی کیلئے ضلعی انتظامیہ حرکت میں آتی ہے اور مرتکب افراد کوسیل یا جرمانوں کی سزا کے ساتھ دکانوں کو سیل کردئے جاتے ہیں۔ عوامی خدمت کیلئے ایڈ منسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ گلگت امیر تیمو ر کے قیادت میں سرگرداں عمل ہیں
تعیناتی کالعدم، لاہور ہائیکورٹ کا چیئرمین نادرا کو ہٹانے کا حکم۔
12 روز گزرنے کے باوجود گورنر نے دستخط نہ کیے، کے پی کابینہ میں ردو بدل کا معاملہ لٹک گیا۔
سپریم کورٹ نے فیصلہ دیا، اعلیٰ عدالت نے ہی قانون کو دیکھنا ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی
آپریشنل مسائل، ملکی و غیر ملکی 7 پروازیں منسوخ، 15 سے زائد تاخیر کا شکار۔
6 ستمبر کا دن ہمیں وطن کیلئے دی جانے والی قربانیوں کی یاد دلاتی ہے۔اکرام الدین