پشاور، سی سی پی او محمد اعجاز خان بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر اے ایس ائی سلطان رضا کو توصیفی سند دے رہے ہیں

Spread the love

انوسٹیگیشن کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر سلطان رضا توصیفی سند سے نوازا گیا۔

موصوف کو توصیفی سند پولیس میں بہترین کارکردگی اور بے لوث عوامی خدمات پر دیا گیا۔

پشاور(نمائندہ خصوصی)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق سی سی پی او پشاور محمد اعجاز خان کا ضلع خیبر دورہ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سی سی پی او پشاور محمد اعجاز خان نے ضلع خیبر کا دورہ کیا اس موقع پر سی سی پی او پشاور محمد اعجاز خان نے ضلع خیبر کے مختلف پولیس سٹیشن کے دورے کئے اس موقع پر سی سی پی او پشاور محمد اعجاز خان نے پولیس جوانوں کے مسائل سے آگاہی حاصل کی اور موقع پر احکامات جاری کئے اس موقع پر انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ فاٹا انضمام سے خطہ میں امن اور خوشحالی کا ایک نیا دور شروع ہوا ہے جس کے دور رس نتائج سامنے آئیں گے۔اس موقع پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ضلع خیبر پولیس اہلکاروں کو توصیفی اسناد سے بھی نوازا گیا۔بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں لنڈی کوتل پولیس سٹیشن میں تعینات پولیس کے انوسٹیگیشن اسسٹنٹ سب انسپکٹر سلطان رضا کو بھی بہترین کارکردگی اور عوام کی بے لوث خدمات پر توصیفی سند سے نوازا گیا اس موقع پر انوسٹیگیشن اسسٹنٹ سب انسپکٹر سلطان رضا نے سی سی پی او پشاور محمد اعجاز خان اور دیگر پولیس افسران کا شکریہ ادا کیا اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں