ایدھی سنٹر جی ٹی ایس چوک جہلم میں معذور افراد میں ویل چیئرز کی تقسیم کی تقریب

Spread the love

جہلم (اختر شاہ عارف) ایدھی سنٹر جی ٹی ایس چوک جہلم میں معذور مستحقین افراد میں فری ویل چیئرز تقسیم کی گئیں۔یہ عطیات مخیر حضرات نے اپنے نام کی تشہیر نہ کرنے کی شرط پر دیئے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد اسد مرزا،سیدہ شاہدہ شاہ،ڈاکٹر شاہد تنویر سابق ای ڈی او ہیلتھ ، مسز کرنل(ر) افضال اور پروفیسر راجہ عبدالرحمان جنجوعہ نے کہا کہ ضرورت مندوں کی حاجت روائی کرنا اور ایک دوسرے کے کام آنا ہی انسانیت کی معراج ہے اور یہی ہمارے دین اسلام کی معراج جس کا درس صدیوں پہلے ہمارے پاک پیغمبر حضرت محمد صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم نے عملی طور پر دیا تھا۔ اس تقریب کے دیگر شرکاء میں راجہ خلیل الرحمٰن،سید اختر علی شاہ اور سید مظہر عباس نقوی کے علاوہ ضلع بھر کی مقتدر شخصیات اور صحافیوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں