پنڈدادنخان پٹرولنگ پولیس کے اہلکار نے اپنی عدالت لگا لی

Spread the love

پنڈدادنخان(راشدخان)
پنڈدادنخان پٹرولنگ پولیس کے اہلکار نے اپنی عدالت لگا لی، واپڈا اہلکار کو ہنٹر سے تشددکرکے ادھ مواکردیا، پولیس تھانہ للہ نے واپڈا حکام کی طرف سے دی گئی درخواست پر واپڈا لائن مین احسان کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا لیکن تاحال سرعام تشدد کرنے والا پولیس اہلکار کو گرفتار نہ کیاجاسکا، تحصیل بھر کاواپڈاسٹاف سراپااحتجاج،تفصیلات کے مطابق پرانے اور ڈیمج میٹر تبدیل کرنے کے حوالہ سے ایس ڈی او واپڈا سب ڈویژن للہ کے احکامات پر واپڈا اہلکار احسان جب موضع بھیلووال گیا تو پٹرولنگ پوسٹ پنڈدادنخان کے اہلکار اسد نے اسے موٹرسائکل سے اتارا اور ربڑکے ہنٹر سے مارناشروع کردیا اس پر اہل علاقہ جمع ہوئے اور احسان کی جان تو چھوٹی مگر اسکی حالت کافی خراب ہوگئی اور اسے سرکاری ہسپتال للہ ٹاون داخل کروا دیا گیاجہاں اسکاعلاج جاری ہے۔محکمہ واپڈا کے حکام کی طرف سے اسٹینڈ لینے پر تھانہ للہ نے مقدمہ تودرج کرلیا ہے مگر تاحال ملزم کوگرفتار نہیں کیا گیا۔
اہل علاقہ نے ایس پی پٹرولنگ راولپنڈی ڈویژن جاوید کیانی سے مطالبہ کیا جائے کہ واپڈا اہلکار پر تشدد کرنے والے کے خلاف محکمانہ کاروائی کی جائے۔ ایس پی پٹرولنگ سے یہ بھی مطالبہ کیاگیاہے کہ پنڈدادنخان پٹرولنگ پولیس چوکی میں تعینات تمام اہلکار مقامی ہیں اورانہیں کسی کی عزت کاکوئی خیال نہیں وہ ڈیوٹی کی بجائے محض دھونس دھاندلی کررہے ہیں انکے تبادلے دیگراضلاع میں کرکے ان سے پوری پوری ڈیوٹی اور کام لیاجائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں