جہلم تھانہ سول لائن پولیس نے سرعام فائرنگ کرنے والی لڑکی اور اس کے ساتھ کارڈرائیور کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +سید ناصر حسین شاہ)جہلم تحصیل سرائے عالمگیر کے علاقہ شکریلہ کی رہائشی لڑکی کو شوخیاں دکھانا مہنگا پڑ گیا، تھانہ سول لائن پولیس نے سرعام فائرنگ کرنے والی لڑکی اور اس کے ساتھ کارڈرائیور کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا، ملزمان کی گاڑی سے پسٹل اور گولیاں بھی برآمد تفصیلات کے مطابق تحصیل سرائے عالمگیر کے علاقہ شکریلہ کی رہائشی لڑکی کومل ستار دختر عبدالستاراور اس کے ساتھی جادہ کے رہائشی دانیال کو کریم پورہ روڈ پر اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ چلتی گاڑی سے بازو باہر نکال کر سرعام اندھادھند ہوائی فائرنگ کر رہی تھی جس سے علاقے میں خوف و ہراس کی فضاء قائم ہوگئی تھی، پولیس نے ملزمہ کومل ستار دختر عبدالستاراور اسکے ساتھی کار ڈرائیور دانیال کو گاڑی سمیت حراست میں لے کر دوران تلاشی گاڑی میں موجود ناجائز اسلحہ اور روند برآمد کر لئے، پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں