ایک ہی اللہ کو ماننے والے ہیں دنیاوی خداؤں کو کبھی نہیں مانیں گے،قاسم خان سوری

Spread the love

غریب دشمن امپورٹڈ حکومت کے اقتدار کا خاتمہ کرکے رہیں گے۔سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی

کوئٹہ(نمائندہ عائشہ اکبر)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے زیر اہتمام آج کوئٹہ میں گرینڈ شمولیتی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی صدر و سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو غریبوں کی چادر چار دیواری ان کی صحت دو وقت پیٹ بھر کے کھانا کھانے کی فکر تھی، کرونا کے دوران بہت مشکل حالات میں پاکستان کے غریب عوام کو مشکلات سے نکالنے کے لیے ایک ایسی پالیسی بنائی جس کی وجہ سے کروڑوں غریب عوام کو مشکلات سے نکالا اور اور ملکی معیشت کو بھی بچایا، پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے بلوچستان کے عوام کے لیے سب سے زیادہ ترقیاتی فنڈز دیئے کراچی سے لیکر چمن تک خونی شاہراہ کے نام سے پہچان رکھنے والی شاہراہ کو ڈبل بنانے کے لئے پیسے ریلیز کیے، اور کوئٹہ سے لیکر ژوب تک براستہ کچلاک ڈبل روڈ بنانے کی منظوری دی، مگر عمران خان کی غریب دوست جمہوری حکومت کو کیوں ختم کرایا گیا اس کی وجہ یہ تھی کہ عمران خان نے افغانستان پرامریکی ڈرون حملوں کے لیے پاکستان میں اڈوں کی فراہمی سے صاف انکار کر دیا، امریکہ نے اپنے اسسٹنٹ سیکرٹری آف سٹیٹ کے ذریعے پاکستان کو دھمکی دی کہ اگر عمران خان کی حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب نہیں کی گئی تو پاکستان کو بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا جس کے بعد امریکی غلام سیاسی جماعتوں نے مل کر پیسے لگائے اور ضمیر فروش اسمبلی ممبران کو خرید کر سابق وزیر اعظم عمران خان کی جمہوری حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب کرائی، آج پاکستان میں ہمارے غریب عوام کا اس امپورٹڈ حکومت نے جو حال کیا ہے پورے ملک کے سامنے ہے غربت اور بے روزگاری بڑھتی جارہی ہے اور مہنگائی میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے غریب کے دسترس سے کھانے پینے کی ہر چیز باہر ہورہی ہے اس امپورٹڈ حکومت اور ان کے کرپٹ اتحادیوں کو صرف کرپشن اور اپنے اپنے پیٹ بھرنے کی فکر ہے مگر اب ہم نے گھر میں نہیں بیٹھنا چاہئے اس امریکی غلام امپورٹڈ حکومت سے اپنی جان کو چھڑانا ہے اپنے گھروں سے باہر آنا ہیں ہر شہر میں عمران خان کی ہدایت پر باہر نکلنا ہیں اور اس امپورٹڈ حکومت کو اقتدار کے ایوانوں سے باہر نکال کر پھینکنا ہے، جلسے میں ذاہد حسین بگٹی، حاجی اختر اچکزئی منان کاکڑ، نجم اچکزئی، بلال بگٹی، اسلم راجپوت ودیگر سنئیر رہنماوٴں کی جمعیت علمائے اسلام پیپلز پارٹی ودیگر پارٹیوں سے مستعفی ہو کر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا، گرینڈ شمولیتی جلسہ عام میں پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر منیر بلوچ، مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری سردار خادم حسین وردگ، ضلع کوئٹہ کے صدر عبدالباری بڑیچ، صوبائی وزیر مبین خان خلجی، منورہ منیر بلوچ، صوبائی سیکرٹری اطلاعات نذیر خان اچکزئی، مرکزی جوائنٹ سیکرٹری ملک فیصل دہوار، سنئیر نائب صدر ضلع کوئٹہ داود خان پانیزئی، عالم خان کاکڑ، سید صادق آغا، ملک نصیب اللہ بیٹنی، نور اچکزئی، جلال خان سعدی، آصف ترین، حاجی گل خان اچکزئی، ذولیخا عزیز مندوخیل، اسرار کاکڑ، آصف مہمند، میر علی آغا، جمعہ خان خلجی، نازمین درانی، یوسف آغا ودیگر سنئیر رہنماوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں