ایک اور خاندان غربت کی بھینٹ کا شکار

Spread the love

جہلم(اختر شاہ عارف) علی پور ضلع مظفرگڑھ میں ایک اور پورا خاندان غربت کی بھینٹ چڑھ کر موت کی نیند سو گیا۔تفصیلات کے مطابق علی پور ضلع مظفرگڑھ میں ایک شخص جو انتہائی غریب تھا اور محنت مزدوری کر کے بمشکل اپنا اور اپنے بیوی بچوں کا پیٹ پالتا تھا۔مگر مہنگائی کی موجودہ بے قابو لہر نے خط غربت سے بھی نیچے زندگی گزارنے والوں کی طرح اس شخص سے بھی روٹی کا نوالہ چھین لیا تھا۔جس کی وجہ سے وہ بیحد پریشان رہتا تھا۔چنانچہ جب نا اہل حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کی بدولت مہنگائی روز بروز قابو سے باہر ہوتی چلی گئی تو اس شخص نے ہر طرف سے مایوس ہو کر اپنے بیوی بچوں کو اپنے ہاتھوں موت کی نیند سلا کر خود بھی پھندے پر لٹک کر خود کشی کر کے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔یوں ایک پورا خاندان نااہل حکمرانوں کی ناقص معاشی پالیسیوں کی بھینٹ چڑھ گیا۔مہنگائی کی اس بے قابو لہر کی وجہ کچھ بھی ہو۔مگر اس خاندان کی موت کے ذمہ داران یہی نااہل حکمران ہیں۔جو حکومتی خزانے کو اپنی عیاشیوں کے لیئے دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں مگر عوام کی مشکلات سے انہیں رائی برابر بھی دلچسپی نہیں۔ضرورت اس امر کی ہے کہ تمام متعلقہ ادارے اور صاحبانِ اقتدار ہوش کے ناخن لیتے ہوئے اور سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس ملک کو کمر توڑ مہنگائی،بجلی اور دیگر سنگین بحرانوں سے نکالنے کے لیئے کوئی ٹھوس مستقل حل نکالیں۔ تا کہ پھر کوئی غریب اور بے بس انسان اپنے ہاتھوں اپنے اہل خانہ کو موت کی نیند سلا کر خود کشی کرنے پر مجبور نہ ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں