کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اریب احمد مختار نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کردیا

Spread the love

گلگت (پ ر) AC / ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اریب احمد مختار نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کردیا۔ اس سے قبل کیپٹن (ر) اریب احمد مختار ضلع خپلو میں بحیثیت اسسٹنٹ کمشنر کے فرائض سرانجام دے رہے تھے واضح رہے سابق اسسٹنٹ کمشنر گلگت امیر تیمور کو ترقی دیکر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گلگت بنائے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق حال ہی میں تقرر و تبادلے ہو نے والے انتظامی آفیسران میں کیپٹن (ر) اریب احمد مختار کو گلگت ہیڈ کوآرٹر کا اسسٹنٹ کمشنر / ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت بنادئے گئے ہیں جبکہ سابق اسسٹنٹ کمشنر گلگت امیر تیمور کو ترقی دیکر ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر گلگت بنادئے گئے ہیں ہیڈ کوآرٹر گلگت کا اسسٹنٹ کمشنر گلگت بننے والے کیپٹن (ر) اریب احمد مختار انتظامی معاملات میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں اور اپنے کام میں انتہائی زمہ دار آفیسر کے طور پرجانے جاتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں