۔جہلم(اختر شاہ عارف) میٹرنٹی اینڈ چائیلڈ ویلفیئر ایسوسی ایشن رجسٹرڈ المرکزجہلم میں”تجوید قرآن کلاس”کا دوبارہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس کلاس کے لیئے”الہدیٰ اسلامک سنٹر”سے ایک تربیت یافتہ ٹیچر کی خدمات حاصل کی گئی ہیں جو فی سبیل اللّٰہ المرکزجہلم میں آنے والی خواتین اور بچیوں کو قرآن پاک کی تلاوت،آداب تلاوت اور دیگر اسلامی تعلیمات سے روشناس کراتی ہیں۔یہ کلاس ادارے کی جنرل سیکرٹری سیدہ شاہدہ شاہ کی زیر نگرانی ہوتی ہے یہ کلاس کا آغاز کچھ عرصہ پہلے کیا گیا تھا۔مگر گزشتہ ماہ مئی میں گلشن حقیق ہال کی دوبارہ تعمیر کی وجہ سے یہ کلاس تقریباً پندرہ دن کے لیئے روک دی گئی تھی۔اب گلشن حقیق ہال کی دوبارہ تعمیر کے مکمل ہونے پر “تجوید قرآن کلاس” کا دوبارہ آغاز کر دیا گیا ہے۔جہاں آنے والی خواتین اور بچیوں کو فی سبیل اللّٰہ قرآن پاک کی تعلیم دی جاتی ہے۔
