اردو صحافت اور ادب میں ایم آئی ظاہر کا مقام بین الاقوامی سیمنار کا انعقاد۔
ایک شام ایم آئی ظاہر کے نام عنوان سے خوب سجی محفل آنکھوں دیکھا حال۔
ممبئی(انٹرنیشنل ڈسک) اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق اردو صحافت کے میدان میں ایم آئی ظاہر کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔ یہ بات لکھنؤ سے تعلق رکھنے والی امریکہ میں مقیم عالمی شہرت یافتہ افسانہ نگار شبہیہ زہرا حسینی نے کہی۔وہ علی ہاؤس کے زیر اہتمام اردو صحافت و ادب میں ایم آئی ظاہر کا مقام: ایک شام ایم آئی ظاہر کے نام بین الاقوامی آنلائن سیمنار کے موقع پر صدارتی خطبہ دے رہی تھیں۔آفتاب نظامت نجیب الہ بادی کی نظامت میں منعقد اس تقریب میں زہرا نے ‘میدان صحافت کا مرد مجاہد ایم آئی ظاہر’ مقالہ میں ان کی خدمات پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ایم آئی ظاہر نے اپنی ہمہ جہت شخصیت اور علمی و فطری لیاقت اور صلاحیتوں کی وجہ سے دنیا ے علم و ادب اور اردو صحافت میں ایسا منفرد اور نمایاں مقام بنا لیا ہے کہ جدھر نظر اٹھتی ہے، ظاہر کا نام صاف نظر آتا انوں نے کہا کہ معاشرے میں عدل و انصاف اور خوشحالی پھیلانے کے لئے صحافت ایک مؤثر ہتھیار ہے,اس یقین محکم کے ساتھ میدان صحافت میں ظاہر ایک مرد مجاہد کی طرح نظر آتے ہیں۔صحافت کو ان وں نے ہمیشہ ایک مقدس پیشہ اور الله کہ امانت سمجھ کر قومی و انسانی خدمات کا وسیلہ بنا دیا ہے۔ مہمان ذی وقار لکھنؤ سے تعلق رکھنے والے عالمی شہرت یافتہ صحافی،افسانہ نگار، شاعر اور یوروپین رایٹرس ایسوسیشن کے صدر عارف نقوی نے کہا کہ اسلام میں 72 نمبر کا بڑا رول ہے اور ماضی میں اس کی بڑی طویل تاریخ ذہی ہے۔ یہ بہت خوشی کی بات ہے کہ 6 جون ،1972 کو پیدا ہویے ظاہر نے اپنی صحافت کے میدان کے لیے امن کا راستہ چنا۔ نقوی نے کہا کہ اپنی صحافتی صلاحیتوں کے سبب یہ خوبصورت شخصیت مجھے بہت عزیز ہے ۔مہمان امتیازی بین ادے پور کی بین الاقوامی شہرت یافتہ فکشن نگار ڈاکٹر ثروت خان نے کہا کہ راجستھان کے صحافی ایم آئی ظاہر کی صحافت پر بات کی جائے تو مسرت ہوتی کہ بیرون ممالک میں مقیم ہندوستانیوں اور ہندوستان میں پناہ گزیں پاکستانیوں کے حقوق کے لئے قلم اٹھانے والے راجستھان کے اس صحافی کو مغربی بنگال اردو اکیڈمی نے جام جہاں نما صحافت اعراز سے نوازا ہے، یہ راجستھان کے لئے فخر کی بات ہے ۔انہوں نے کہا کہ اج کے دور می صحافی ہو نا سر پر کفن باندھنے جیسا ہے ،لیکن وہ پہلے ‘روز نامہ قومی آواز ‘ اور بعد میں اپنی آزادانہ تخلیقی اور تفتیشی خبروں کی اشاعت کے لئے بے باکی سے قلم اٹھاتے ہیں ۔ اردو ادب کی معلومات کے علاوہ آپ اردو شاعری کا ذوق وشوق رکھتے ہیں ۔۔یہی وجہ رہی کہ ان کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے اس ملک اور بیرونی ممالک کی مختلف تنظیموں نے انہیں کئی اہم انعامات و اکرام سے نوازا ہے، جن میں شاہد مرزا گلوبل جرنلزم ایوارڈ ، بین الاقوام امن سفر ایوارڈ ، بین الاقوامی زبان وادب ایوارڈ وغیرہ کے نام شامل ہیں۔ ڈاکٹر ثروت خان نے کہا کہ ایم آئی ظاہر کی پچاسویں سالگرہ کے موقع پر ان کے لئے یہی دعا کرتی ہوں کہ راجستھان کے اس چراغ کی روشنی ملکی اور عالمی سطح پر اسی طرح پھیلتی میدان صحافت کا ایک خوشنما ستارہ ظاہر :چشمہ فاروقی ۔ معروف شاعرہ ،مصنفہ اور حاتون مشرق، نئی دہلی کی سابق مدیر چشمہ فاروقی نے’ میدان صحافت کا خوشنما ستارہ ایم آئی ظاہر’مقالہ میں کہا کہ ایم آئی ظاہر کی شخصیت پر سوچنا اور پڑھنا شروع کیا تو استاد ذوق کا ایک شعر یاد آگیا۔
اے ذوق کسی ہمدم دیرینہ کا ملنا،
بہتر ہے ملاقات مسیحا و خضر سے۔
انہوں نے کہا کہ ایم آئی ظاہر ایک نیک دل ،سادہ مزاج، غریب پرور اور اپنی خاندانی وراثت کو سنبھالنے والی ایک ایسی شخصیت ہے ،جو کسی تعارف کی محتاج نہیں۔ فاروقی نے کہا کہ ملت اور انسانیت کا درد ان کے اندر کوٹ کوٹ کر بھرا ہوا ہے۔ یہ ہی وجہ ہے ک ظاہر تہذیب اور روایات کو پامال ہوتے نہیں دیکھ سکتے۔ انہوں نے کہا کہ میں یہی کہوں گی ظاہر تو میدان صحافت کا ایک خوشنما ستارہ ہے۔اس زمیں پر ہیں آسماں ظاہر : تو قیر زیدی مشہور صحافی نفمہ نگار اور شہنشاہ سخن توقیر زیدی نے کہا کہ رمزی اٹاوی اور اکبر الہ آبادی ہماری جڑوں سے جڑے شعراء رہے ہیں۔ میری تحقیق یہ کہتی ہے کہ ایم آئی ظاہر کے پر نانا اسماعیل خان جواہر لعل نہرو کے آباواجداد چنی لال اور منی لال کے پڑوسی تھے اور الہ آباد کے جونسن گنج میں رہتے تھے۔ اس طرح وہ بھی کسی نہ کسی طرح الہ باد کی جڑوں سے جڑے ہویے ہیں۔ انہوں ایم آئی ظاہر کے لیے منظوم خیالات کا اظہار کیا : ہیں صحافت کے گلستاں ظاہر،علم کے میر کارواں ظاہر،اس زمیں پر ہیں آسماں ظاہر،ان کی خوشبو سے سچ معطر ہے,ہیں صحافت کے گلستاں ظاہر۔۔تقریب میں *برقی اعظمی نے منظوم خیالات کا اظہار کیا تقریب میں اردو اور فارسی کے مشہور شاعر ڈاکٹر احمد علی برقی اعظمی نے منظوم خیالات کا اظہار کیا:
آج کی یہ شام ہے ایم آئی ظاہر کے جو نام،
آنلاین گفتگو کا ان پہ ہے یہ اہتمام
کررہے ہیں اہل دانش اس پہ اظہار خیال،
ان کا ہے اردو صحافت اور ادب میں کیا مقام
ان کے اہل خانداں کا ان پہ ہے گہرا اثر،
جن میں تھے رمزی اٹاوی مرجع ہر خاص و عام
ان کے ہی نقش قدم پر چل رہے ہیں ان دنوں،
جن کی ہیں خدمات ادبی لایق صد احترام
آج ہیں ایم آئی ظاہر اک صحافی نامور،
اشہب دوراں کی ہے اب جن کے ہاتھوں میں لگام
گردش حالات پر رکھتے ہیں جو گہری نظر،
ہیں وہ میدان صحافت میں نہایت تیزگام
ہیں صحافت کے اصولوں پر وہ عملا کاربند،
اتحاد باہمی کا سب کو دیتے ہیں پیام
سب کے ہیں ورد زباں ان کے سیاسی تجزئے،
وہ سمجھتے ہیں بخوبی عہد حاضر کا نظام
ہے ادیبوں اور ادب سے بھی انھیں بیحد لگاؤ،
اس لئے ہیں اپنی خدمات ادب سے نیک نام،
ہے یہ پوتا اہنے دادا کی وراثت کا امیں پیش کرتا ہے جسے احمد علی برقی سلام– غضب کا اردو صحافی ہے اور شاعر ہے : صدا چنئی کے مشہور شاعر اور مصنف سید اسلم صدا آمری نے ان کی خدمات پر اشعار کہے: ہر ایک صنف ادب میں بہت ہی ماہر ہے غضب کا اردو صحافی ہے اور شاعر ہے دوسرے شعر مصرعہ اولی دراصل یوں ہے جہان اردو صحافت میں بے مثال”صدا”،زبان خلق کا اک ترجمان”ظاہر” ہے-کسیرالسانی صحافت کے الم بردار: نازنین انگریزی اور اردو کی ممتاز مصنف کلکتہ کی مظفر نازنین نے’ کسیرالسانی صحافت کے الم بردار عالمی شہرت یافتہ صحافی ایم آئی ظاہر’مقالہ میں کہا کہ ظاہر نے امور خارجہ اور حقوق انسانی موضوع پر بہت اچھی صحافت کا ثبوت پیش کیا ہے۔ وہ بین الاقوامی شہرت یافتہ صحافی ایم آئی ظاہر محتاجِ تعارف نہیں۔موصوف آسمانِ صحافت کے تیز تاباں ہیں اور اپنے دادا و استاد کی روش پر چلتے ہویے بھی تحریر اور طرز میں اپنا جداگانہ انداز اپنایا ہے۔اردو صحافت کا جشن بر صغیر ہند و پاک اور خلیج میں منقسم ہو گیا : ظاہر بین الاقوامی شہرت یافتہ کسیر لسانی سینیر مشنری صحافی برائے امور خارجہ ایم آئی ظاہر نے کہا کہ اردو صحافت کے دو سو برس کے موقع پر میں یہ بات شدت سے محسوس کر رہا ہوں کہ اردو صحافت کا جشن بر صغیر ہند و پاک اور خلیج میں منقسم ہو گیا ہے۔ وہ علی میڈیا ہاؤس کے زیر اہتمام اردو صحافت و ادب میں ایم آئی ظاہر کا مقام: ایک شام ایم آئی ظاہر کے نام بین الاقوامی سیمنار کے موقع پر بطور کلیدی مقرر خطاب کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یہ بات ذرا سمجھا دیجیے کہ جو سفارتی تعلقات کرکٹ اور آیی پی ایل کے لیے ٹھیک ہو جاتے ہیں،وہ اردو ادب اور صحافت کے لیے خراب کیسے ہو جاتے ہیں۔جب آیی پی ایل کے میچ خلیج میں ہو سکتے ہیں تو اردو صحافت کا عالمی جشن خلیج میں کیوں نہیں ہو سکتا۔عالمی تحریک اردو صحافت کے کنوینر ایم آئی ظاہر نے کہا کہ اردو صحافت کا دو سو سالہ جشن ایک ساتھ منایا جایے۔۔اردو صحافت پر مشترکہ تقریبات کا انعقاد کرنے کیے لیے خلیج اور برصغیر کو مل جل کر پہل اور میزبانی کرنا چاہیے۔پھر سرخ ہو گیی ہیں چناروں کی بستیاں۔ انہوں نے اکبرآبادی کے خاندان کے افراد کا شکریہ ادا کرتے ہویے کہا کہ توقیر زیدی اور نجیب الہ بادی نے اکبر الہ بادی کی وراثت اور روایت کو آگے بڑھایا ہے اور جب توپ مقابل ہے تو صحافی کو عزت اور اعزاز سے نوازا ہے۔ تقریب کے دوران احباب کی فرمائش پر انہوں نے اپنے منتخب خوبصورت کلام سے نوازا۔ انہوں نے کشمیر میں ٹارگیٹ کلنگ کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے تازہ شعر کہا۔پھر سرخ ہو گیی ہیں چناروں کی بستیاں،کہتے تھے جس کو لوگ وہ جنت نہیں رہی۔آواز کا بدن میرے ہاتھوں میں آ گیا،اب تو کسی کو سننے کی فرصت نہیں رہی۔بستی بستی میلہ ہوگا،وہ تو پھر بھی تنہا ہوگا،آنکھوں سے منظر الجھے گا لب پر کویی نغمہ ہوگا۔ایم آئی ظاہر کو اکبر الہ آبادی ایوارڈ کا اعلان بین الاقوامی شہرت یافتہ کسیر لسانی سینیر صحافی برائے امور خارجہ نیوز ریڈر نیوز اینکر اسکرپٹ رائٹر اور شاعر ایم آئی ظاہر کی خدمات کی اعتراف میں علی میڈیا کی زیر اہتمام ‘اردو صحافت اور ادب میں ایم آئی ظاہر کا مقام بین الاقوامی سیمنار :ایک شام ایم آئی ظاہر کے نام کے دوران تقریب کے ناظم اور بزم اکبر کے روح رواں آفتاب نظامت نجیب الہ آبادی نے اس بار اکبر الہ آبادی بین الاقوامی صحافت ایوارڈ متحرک شخصیت ایم آئی ظاہر کو دینے کا اعلان کیا۔سرخیوں میں ایم آئی ظاہر ان دنوں ادب اور صحافت کی دنیا میں سرخیوں میں چھایے ہو ییے معروف صحافی اور شاعر ایم آئی ظاہر کو اعزاز و اکرام سے نوازے کا سلسہ جاری ہے۔ گذشتہ دنوں بہلے اردو صحافت کے دو سو برس پر مغربی بنگال اردو اکیڈمی کے زیر اہتمام منعقد عالمی سیمنار میں پرچے،جام جہاں نما اعزاز اور اس کے بعد اردو صحافت کے دو سو برس پر یو ان آیی کی جانب سے ملک بھر میں ریلیز اور اخبارات میں شایع ان کے بیانوں پر اردو صحافت اور ادب کی دنیا میں بحث چھڑ گیی ہے۔ متواتر سرخیوں میں چھایی اس متحرک شخصیت کے اعزاز میں یہ خوبصورت شام سجایی گیی۔
