المرکزجہلم میں میٹرنٹی اینڈ چائیلڈ ویلفیئر ایسوسی ایشن رجسٹرڈ کے زیرِ اہتمام “موٹاپا سے چھٹکارا”کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد۔

Spread the love

جہلم (اختر شاہ عارف)آج میٹرنٹی اینڈ چائیلڈ ویلفیئر ایسوسی ایشن رجسٹرڈ المرکزجہلم کے زیرِ اہتمام گلشن حقیق ہال المرکزجہلم میں “موٹاپا سے چھٹکارا”کے عنوان سے ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔یہ سیمینار ڈاکٹر شہزانہ امتیاز،سیدہ شاہدہ شاہ اور کرنل(ر)محمد عبید مرزا کے زیرِ نگرانی منعقد ہوا۔سیمینار کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت کرنل (ر) محمد عبید مرزا نے حاصل کی جبکہ ہدیہ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سید اختر علی شاہ نے پیش کیا۔
اس سیمینار میں سٹیج سیکرٹری کے فرائض سیدہ شاہدہ شاہ نے سر انجام دیئے۔ سیمینار میں آئی ہوئی خواتین اور مردوں کی ایک بڑی تعداد سے ڈاکٹر شہزانہ امتیاز،ڈاکٹر شہناز شاہد،ڈاکٹر شاہد تنویر سابق ای ڈی او ہیلتھ،ڈاکٹر ملک عبدالغفور زم زم لیب،ڈاکٹرشیبا اکرم ہاشمی،ڈاکٹر ارسلان فزیوتھراپسٹ،ڈاکٹر عثمان کریم اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ موٹاپا بہت سی جان لیوا بیماریوں کی جڑ ہے۔اس لیئے ہمیں اپنی خوراک کے لیئے متوازن غذاؤں کا انتخاب کرنا چاہئیے۔اس کے ساتھ ساتھ چہل قدمی کو بھی اپنا معمول بنانا چاہئیے۔مقررین نے موٹاپے کے حوالے سے مختلف احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے زیادہ چکنائی والی چیزوں خصوصاََ فاسٹ فوڈ اور دیگر چکنائی پیدا کرنے والی غذائیں کھانے سے پرہیز کا مشورہ بھی دیا۔اس سیمینار کے اختتام پر فیصلہ بھی کیا گیا کہ مورخہ 10-جون2022ء کو پی ایم اے ہاؤس جہلم سے ایک احتجاجی ریلی نکالی جائے گی جس میں ہندوستان میں ان بد بختوں کے حوالے سے اپنا احتجاج ریکارڈ کراتے ہوئے مذمتی قرارداد پیش کی جائے گی جنہوں نے ہمارے پیارے رسول مقبول حضرت محمد صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں گستاخی کی۔
آخر میں میٹرنٹی اینڈ چائیلڈ ویلفیئر ایسوسی ایشن رجسٹرڈ المرکزجہلم کی طرف سے گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج سول لائنز جہلم کے درجہ چہارم کے ملازمین کی مالی امداد کے لیئے مبلغ بیس ہزار روپے کالج کی پرنسپل کو دیئے گئے۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ فنڈز کی کمی کے باعث ان ملازمین کو ابھی تک تنخواہیں نہیں مل سکی تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں