کیپٹن (ر) اریب احمد مختار نے تمام ٹرانسپورٹ کمپنیوں کے مالکان کو حکم دیا ہے کہ وہ مقامی و غیر مقامی مسافروں کیلئے بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں،

Spread the love

گلگت (پ ر) AC /ایڈ منسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ گلگت کیپٹن (ر) اریب احمد مختار نے تمام ٹرانسپورٹ کمپنیوں کے مالکان کو حکم دیا ہے کہ وہ مقامی و غیر مقامی مسافروں کیلئے بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں، صفائی خیال رکھیں، گاڑیوں کی روانگی تک خواتین مسافروں کیلئے رہائش کا انتظام کریں، مسافروں کو صاف پینے کی پانی کی فراہمی کیلئے اپنے اڈہ جات میں کولر ز کی سہولت دیں، مسافروں کیلئے انتظار گاہوں کا انتظام کریں، بالخصوص خواتین مسافروں کیلئے بیت الخلا کی لازمی طور پر سہولت فراہم کی جائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز چیف کوآرپوریشن آفیسر عابد حسین میر اور ڈسٹرکٹ منیجر مجاہد حسین کے ہمراہ جنرل بس سٹینڈ، وGBیسٹ منیجمنٹ کمپلین سیل، ویرئیر ہاوس اور جنرل بس سٹینڈ تفصیلی دورے کے دوران چیف کوآرپوریشن آفیسر عابد حسین میر،DMO مجاہد حسین اور مختلف ٹراسپوٹر ز سے بات چیت کے دوران کیا۔ انکا کہنا تھا کہ، ٹراانسپورٹر کمپنیاں ازخود کرائیوں کا اضافہ نہ کریں، اس کیلئے متعلقہ ادارے کے درخواست دیں تاکہ قانونی پہلووں کو مدنظر رکھتے ہوئے کوئی فیصلہ دیں گے۔ انہوں نے تاجروں سے کہا کہ اپنے ارد گرد صفائی کو یقینی بنانے کیلئے بلدیہ اور ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے سینیٹری عملے کے ساتھ تعاون کریں، انہوں نے عوام االناس سے اپیل کرتے ہوے کہا کہ اپنی دکانیں، سبزی منڈیوں، جنرل سٹوروں، اپنے محلوں، گلی کوچوں کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے دوران صفائی جمع شدہ کچہرہ کو تلف کرنے کیلئے بلدیہ اور جی بی ویسٹ،مینیجمنٹ کمپنی کے ساتھ تعاون کریں تاکہ آپ کے ارد گر د کے ماحول کو کچہرہ سے نجات دلانے کیلئے نصب شدہ کوڑا دان میں ڈالیں۔ اس سے قبل چیف کوآرپوریشن آفیسر بلدیہ عظمیٰ گلگت عابد حسین میر اور جی بی ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے منیجر مجاہدحسین کو لیکرجوٹیال بس جنرل بس سٹینڈ کی صفائی پلان اور ڈمپ سائٹ کا تفصیلی دورہ کیا، چیف کوآرپویشن آفیسر نے تفصیلی بریفنگ دی۔ اسسٹنٹ کمشنر گلگت نے بریفنگ پراطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مزید بہتری کیلئے ہدایات دیں۔ واضح رہے ڈپٹی کمشنر گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ کے قیادت میں ضلعی انتظامیہ اور میونسپل کارپوریشن کی مشترکہ ٹیمیں شہرکی صفائی کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں