مرحوم مذہبی اسکالر اور ایک دوراندیش سیاستدان تھے۔چیف ایگزیکٹو گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ
اٹلی(انٹرنیشنل ڈسک)غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چیف اکرام الدین نے کہا کہ پاکستان کے معروف مزہبی اسکالر ، میزبان اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے انتقال پر اظہار افسوس و اظہار تعزیت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین پاکستان کیے ایک معروف مزہبی اسکالر تھے انکی کافی خدمات ہیں جنہیں پاکستانی عوام کبھی فراموش نہیں کر سکتے انکے انتقال سے پاکستان ایک عظیم اسکالر سے محروم ہو گیا انہوں نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ اللہ تبارک و تعالی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے انہوں نے مزید کہا کہ دکھ اور غم کی اس گھڑی میں ہم لواحقین کے ساتھ ہیں
