

جہلم (اختر شاہ عارف) بھارت میں نبی پاک صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کے حوالے سے ہونے والی ہرزہ سرائی پر آج جہلم پی ایم اے ہاؤس جہلم میں ڈاکٹر شہزانہ امتیاز اور ڈاکٹر عبدالغفور ملک کی زیر قیادت ایک مذمتی اجلاس منعقد کیا گیا۔جس میں اس افسوسناک واقعے کے شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔اجلاس میں ڈاکٹر شہزانہ امتیاز،سیدہ شاہدہ شاہ،ڈاکٹر عبدالغفور ملک،ڈاکٹر تفسیر گوندل،ڈاکٹر محمد اسد مرزا،ڈاکٹر شیبا اکرم ہاشمی،ڈاکٹر روبینہ یعقوب،ڈاکٹر عبد الشکور ملک صدر فیملی فزیشن فورم،ڈاکٹر باسط الطاف،عبد الغفور چوہان چیئرمین یوتھ اسمبلی فار ہیومن رائٹس،محمد مشتاق برگٹ،مومنہ مہرو گوندل اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نبی کریم صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم ہمارے دلوں میں بستے ہیں۔انکے ذکر جو اللہ پاک نے ہمارے ایمان کا جزوِ لاینفک بنا دیا ہے۔وہ ہمیں اپنی جان،اپنے مال،اپنی اولاد،اپنے ماں باپ حتیٰ کہ دنیا کی ہر چیز سی زیادہ پیارے ہیں۔ہم کسی ملعون اور ملعونہ کو اس بات کی اجازت نہیں دیں گے کہ وہ ہمارے نبی پاک صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں گستاخی کرے۔اس اجلاس میں یہ قرارداد بھی پیش کی گئی کہ سفارتی اور بین الاقوامی سطح پر اس چیز کی شدید الفاظ میں مذمت کی جائے اور حکومت کو اس بات پر مجبور کیا جائے کہ وہ بھارت سے ہر قسم کے تعلقات۔مذاکرات اور تجارت وغیرہ ختم کی جائے اور بھارت سے کہا جائے کہ وہ اپنی اس مذموم حرکت کے لیئے معافی مانگے۔اس مذمتی قرارداد کو اجلاس میں آئی ہوئی خواتین و حضرات کے ایک بڑی تعداد نے متفقہ طور پر منظور کر لیا۔
اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا تھا اور اس کے بعد نعت رسول مقبول صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم درود و سلام اور حضرت میاں محمد کا کلام بھی پڑھا گیا۔اجلاس کے اختتام پر ایک ریلی نکالی گئی۔شرکاء جن میں خواتین اور مردوں کی ایک بڑی تعداد شامل تھی۔شرکاء نے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر مختلف نعرے درج تھے
