عائشہ اکبر کو گلوبل ٹائمز یورپ اخبار کی نمائندہ کوئٹہ مقرر ہونے پر مبارکباد

Spread the love

امید ہے کہ عائشہ اکبر بلوچستان کے عوامی مسائل کو اجاگر کرنے میں کردار ادا کرے گی۔

کوئٹہ(نمائندہ خصوصی)میڈیا رپورٹ کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی ضلع لسبیلہ کے رہنما محمد رفیق بندیجہ نے کہا کہ عائشہ اکبر کو گلوبل ٹائمز یورپ اخبار کے نمائندہ کوئٹہ مقرر ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ امید کرتے ہیں کہ عائشہ اکبر کوئٹہ اور بلوچستان میں عوامی مسائل و مشکلات کو اجاگر کرنے اور سیاستدانوں تک رسائی میں اہم کردار ادا کریں گی انہوں نے کہا کہ مثبت صحافت ایک عبادت ہے مثبت صحافت کے زریعے ظلم و زیادتی کیخلاف آواز اٹھانا وقت کی اشد ضرورت ہے انہوں نے اپنی مبارکبادی پیغام میں کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی کی طرف سے عائشہ اکبر کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ صحافی برادری سے مطالبہ ہے کہ مثبت صحافت کے زریعے انسانیت کی خدمت کریں تا کہ عوامی مسائل و مشکلات میں اضافے کی بجائے کمی اسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں