بھارت گستاخانہ بیان کی مذمت کرنے پر اسد اویسی کیخلاف مقدمہ درج۔

Spread the love

ایسی ایف ائی آر پہلی بار دیکھی جس میں جرم کی وضاحت ہی ہیں۔اسد الدین اویسی

ممبئی(انٹرنیشنل ڈسک)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اسد الدین اویسی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق مقدمہ اشتعال انگیز بیانات پر درج کیا گیا۔ بھارتی میڈیا نے مزید بتایا کہ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اسد الدین اویسی نے مقدمے کے اندراج پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسی ایف آئی آر پہلی بار دیکھی جس میں جرم کی وضاحت ہی نہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم ان ہتھکنڈوں سے خوفزدہ نہیں ہوں گے۔ اسد الدین اویسی کا کہنا تھا کہ نفرت انگیز تقاریر پر تنقید اور نفرت انگیز تقاریر کرنے میں فرق ہے۔ یاد رہے کہ اسد الدین اویسی نے بی جے پی ترجمان کے گستاخانہ بیان پر مذمتی بیان دیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں