سلامتی کونسل میں بھارتی حمایت کی رپورٹس بے بنیاد ہیں،عاصم افتخار

Spread the love

سستے تیل کی خریداری کیلئے ماسکو میں سفارتخانے اور یہاں روسی حکام سے رابطے میں ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد(نمائندہ ذیشان نجم خان)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے کہا ہے کہ بھارت کی سلامتی کونسل میں مستقل نمائندگی پر پاکستانی حمایت کی رپورٹس بے بنیاد ہیں۔عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ بھارت کشمیر میں مظالم بند کر کے اقوام متحدہ کی زیر نگرانی آزادانہ استصواب رائے کرائے،سستے تیل کی خریداری کےلئے ماسکو میں سفارتخانے اور یہاں روسی حکام سے رابطے میں ہیں،ہم ہر وہ کام کریں گے جو پاکستان کے مفاد میں ہو گا،سعودی عرب میں پاکستانی شہری کو مقدس مقام پر سوشل میڈیا کے استعمال پر تین برس قید اور دس ہزار ریال جرمانہ کی سزا ہوئی۔صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بی جے پی ارکان کی طرف سے گستاخانہ بیانات پر دنیا بھر کے مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی اور کئی ممالک نے بھارت سے عوامی سطح پر معافی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ بھارت میں اقلیتوں کے خلاف اقدامات طویل عرصے سے جاری ہیں۔ان کا کہنا تھا اکہ امریکا کی جانب سے بھی دنیا میں مذہبی آزادی پر مبنی رپورٹ میں دہرے معیار ہیں،بھارت اخلاقی جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان ارکان کو کٹہرے میں لائے۔ وزیر خارجہ کی امریکی سیکرٹری خارجہ سے بھارت کی سلامتی کونسل میں مستقل نمائندگی سے معلق کوئی بات نہیں ہوئی تاہم پاکستان سلامتی کونسل میں اصلاحات کا حامی ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارت کے مختلف حصوں میں جوہری مواد پکڑا جانا غیر معمولی اور ایٹمی پروگرام پر سوالات کو جنم دیتا ہے۔ عاصم افتخار نے کہا کہ سعودی عرب میں پاکستانی شہری کو مقدس مقام پر سوشل میڈیا کے استعمال پر تین برس قید اور دس ہزار ریال جرمانہ کی سزا ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں