جہلم(اختر شاہ عارف)جہلم اس لحاظ سے انفرادیت رکھتاہے کہ جہلم کی دھرتی نے ایسے ایسے انسان دوست اور ہمدرد انسان پیدا کیئے ہیں۔جو دوسروں کی معمولی سی تکلیف پر بھی تڑپ اٹھتے ہیں۔ اور وہ فوری طور اپنی بساط سے بڑھ کر متاثرہ انسان کی مدد کرنے کے لیئے تیار ہو جاتے ہیں۔ایسے انسانوں کی اگر فہرست مرتب کی جائے تو یہ فہرست کافی طویل ہو جائے گی۔سر دست ہم یہاں ایک ایسے انسان کا ذکر کر رہے ہیں۔جن کی سماجی خدمات کا ایک زمانہ معترف ہے۔لوگ انہیں قیصر محمود ڈار کے نام سے جانتے ہیں۔ایک عرصہ تک ان کا مجاہد آباد جہلم میں ذاتی سکول رہا۔جس کا نام اقراء پبلک سکول رجسٹرڈ تھا۔حال ہی میں ایک سفید پوش گھرانے کی لڑکی کی شادی کا مسلئہ تھا۔کچھ مخیر حضرات نے اس سلسلے میں شادی کے تمام اخراجات اور جہیز وغیرہ دینے کا بیڑہ اٹھایا۔ جہیز کا سارے کا سارا بندوبست جہلم کے مشہور و معروف سماجی رہنما فرحت کمال ضیاء ایڈووکیٹ ہائی کورٹ نے ذاتی طور پر خود کیا تھا۔جبکہ قیصر محمود ڈار صاحب نے شادی کے دیگر اخراجات کے لیئے ان کی مالی امداد میں بھرپور طریقے سے اپنا حصہ ڈالا۔قیصر محمود ڈار صاحب اس سے پہلے ایک اپاہج لڑکی کو ویل چیئر کا عطیہ بھی دے چکے ہیں۔ علاوہ ازیں وہ بہت سے لوگوں کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کے لیئے روزگار بھی مہیا کر چکنے ساتھ ساتھ مختلف روزگار سکیمیں بھی متعارف کرا چکے ہیں۔ جن میں “قیصر روز گار تحریک” اور تا حیات روزگار” سر فہرست ہیں۔۔ یقینی طور پر ایسے ہی عظیم لوگ اللّٰہ پاک کے وہ منتخب لوگ ہوا کرتے ہیں جن پر اللّٰہ پاک کی رحمتیں ہمیشہ سایہ فگن رہتی ہیں۔اللہ پاک ایسے تمام عظیم لوگوں کی نیکیاں قبول فرمائے اور ان سب کو جزائے خیر دے آمین یارب العالمین
