پاک افغان طورخم بارڈر زیرو پوائنٹ کے قریب نوجوانان قبائل کا مزدور کے حق میں احتجاج مظاہرہ

Spread the love

لنڈی کوتل سے امان علی شینواری.
مظاہرین نے ویزہ پالیسی نامنظور نامنظور. بے جا مزدوروں کو تنگ کرنا بند کردو بند کردو کے نعرے لگائے
نوجوانان قبائل کے صدر سعید شینواری ، اسرار شینواری ، اور چیرمین مزدور یونین حضرت سلام شینواری نے پاک افغان طورخم بارڈر زیرو پوائنٹ کے قریب مزدوروں کے حق میں احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بارڈر پر بےجا مزدوروں کو تنگ کرنا اور ویزا پالیسی لاگو کرنا بین الاقوامی رولز کے مکمل خلاف ہے ہمیں قانون و آئین کے تحت بارڈر پر حلال رزق کمانے کے لئے روزگار فراہم کی جائیں اور طورخم بارڈر پر پالیسی میں نرمی لائیں جائے تاکہ اس مہنگائی کے دور میں اپنے بال بچوں کی لئے دو وقت کی روٹی کما سکیں انہوں نے کہا کہ ایک طرف دن بدن بڑھتی مہنگائی سے عوام تنگ ہیں دوسری جانب اوپر سے بارڈر پر سخت پالیسی سوچ سے بالاتر ہے مظاہرین نے دھمکی دی ہے کہ اگر تین دن کے اندر اندر مزدوروں کو قانونی ریلیف نہیں دیا گیا تو طورخم بارڈر پر نہ ختم ہونے والا دھرنا دیا جائے گا جس کی ساری ذمہ داری بارڈر پر سخت پالیسی عائد کرنے والوں پر ہوگی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں