سول سوسائٹی ایجوکیشن نیٹ ورک کا اجلاس گوجرانولہ تکہ ہاؤس مشین محلہ نمبر 2جہلم میں منعقد

Spread the love

جہلم (اختر شاہ عارف)آج سول سوسائٹی ایجوکیشن نیٹ ورک کا اجلاس گوجرانولہ تکہ ہاؤس مشین محلہ نمبر 2میں منعقد ہوا۔جس میں سیدہ شاہدہ شاہ کنوینئیرCSEN،راجہ ذیشان اکبر ایڈووکیٹ فیلڈ آفیسر،محمد سمیع اللہ ڈسٹرکٹ کواڈینیٹر انسٹیٹیوٹ آف سوشل اینڈ پالیسی سائنسز اسلام آباد،ڈاکٹر تصور حسین مرزا، سید اختر علی شاہ، میڈیا اور سول سوسائٹی کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔اس کے بعد نعت رسول مقبول صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم پیش کی گئی۔اجلاس میں شرکاء کی توجہ باغ محلہ میں واقع ایک گورنمنٹ پرائمری سکول کی طرف دلائی گئی کہ وہ سکول اتنی نشیبی جگہ پر ہے کہ سیوریج اور بارشِ کا پانی سکول میں آجاتا ہے۔جس کی وجہ سے ٹیچرز،طلباءو طالبات اور والدین کو بیحد تکلیف اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔اس کے ساتھ ہی اس بات کی طرف بھی توجہ دلائی گئی کہ اس کے ساتھ ہی گورنمنٹ کا ایک خالی پلاٹ پڑا ہوا ہے جہاں پر لوگ مال مویشی باندھنے کے ساتھ ساتھ کوڑا کرکٹ بھی پھینک جاتے ہیں۔جس کی وجہ سے تعفن پھیلا رہتا ہے۔اس اجلاس میں یہ بھی مطالبہ کیا گیا کہ متعلقہ حکام سے مل کر اس پلاٹ کو سکول کے لیئے مختص کرا دیا جائے۔جس پر CSEN کے تمام عہدیداران نے یقین دلایا کہ اس سلسلے میں جلد ہی متعلقہ حکام سے مل کر اس مسلئے کو ترجیحی بنیادوں پر حل کروانے کی کوشش کی جائے گی۔شرکاء میں سے انیقہ سیموئیل نے بتایا کہ روہتاس روڈ اور اس کےارد گرد چھوٹے بڑے کافی گاؤں ہیں جن میں صرف اور صرف ایک پرائیویٹ سکول یے۔جبکہ گورنمنٹ کا کوئی سکول نہیں لہذا گورنمنٹ کا ایک آدھ سکول ضرور ہونا چاہئیے۔جس پر راجہ ذیشان اکبر ایڈووکیٹ جوCESNکے فیلڈ آفیسر۔ہیں انہوں نے اس خاتون کوکہا کی وہ ان علاقوں کے بچوں کی فہرست انکی ولدیت تیار کریں اور ساتھ ہی یہ پتہ کریں کہ کسی گاؤں میں کوئی گورنمنٹ کا سکول ہے یہ سوسائٹی ان بچوں کو سکول بھیجنے کے لیئے رکشہ وغیرہ کے اخراجات خود برداشت کرے گی۔
اجلاس کے اختتام پر تمام شرکاء کو پرتکلف ظہرانہ دیا گیا۔جس کے بعد یہ اجلاس اختتام پذیر ہو گیا۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں