جہلم (اختر شاہ عارف) مختلف بحرانوں میں گھرا ہوا پاکستان اس وقت تاریخ کے انتہائی نازک دور سے گزر رہا ہے۔مہنگائی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے۔ڈالر جی اڑان بے قابو ہو چکی ہے پیٹرول،گیس اور ڈیزل کی قیمتیں آسمان کی بلندیوں کو چھو رہی ہیں۔اشیاۓ خوردونوش کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ ہو چکاہے۔لاقانونیت کی انتہا ہو چکی ہے۔لاء اینڈ آرڈر نام کی کوئی چیز نظر نہیں آتی۔دن دہاڑے لوگوں کو گن پوائنٹ پر لوٹا اور قتل کیا جا رہا ہے۔سر عام آبرو ریزی اور ڈاکہ زنی کے انگنت واقعات ہو رہے ہیں۔اور نام نہاد سیاست دان اور حکمران نیرو کی طرح چین کی بانسری بجا رہے ہیں۔بجلی کی غیر اعلانیہ بندش نے نہ صرف کاروباری زندگی مفلوج کر دیئے ہیں۔بلکہ لوگوں کو بھی ذہنی مریض بنا دیا ہے۔دن ہو یا کہ رات واپڈا بہادر جب چاہے اور جتنی دیر چاہے اپنے” بڑوں”کی آشیرباد سے بجلی بند کر کے اپنے ٹیلی فون بھی آف کر دیتا ہے کہ مبادا کوئی بجلی کی بندش کے بارے میں سوال کر کے ان کی میٹھی نیند میں خلل نہ ڈال دے۔اگر کبھی صاحبانِ اقتدار اور ان کے حاشیہ برداروں کی کبھی خواب غفلت سے آنکھ کھلی جائے تو اپنی موجودگی کا احساس دلانے کے لیئے ایک آدھ مضحکہ خیز بیان داغ دیتے ہیں۔جس پر ہنسی آ جاتی ہے۔
اقتدار اقتدار کے اس کھیل میں پاکستان کو کس حد تک نقصان پہنچ چکا ہے اور پہنچ رہا ہے اس کا کسی کو اندازہ ہی نہیں ہے۔نہ ہے ان کو یہ اندازہ ہے۔کہ پاکستان عوام کس طرح جانوروں کی طرح زندگی گزارنے پر مجبور ہو چکی ہے۔پینے کے صاف پانی سے کے کر ایک وقت کے کھانے تک کے لیئے عوام ترس کر رہ گئی ہے۔اور حکومتی وزراء “نمک حلالی”کے لیئے ایک دو پیالی چائے کم کرنے اور روٹی کی بجائے ڈبل روٹی کھانے کے مفید مشورے تو دے رہے ہیں ۔مگراپنی عیاشیاں اور اللے تللے اخراجات کم کرنے کے لیئے تیار نہیں ہیں۔ خدا را تمام ادارے،ارباب اختیار اور اربابِ اقتدار ہوش کے ناخن لیتے ہوئے اپنی زمہ داریوں کا احساس کریں،اپنے فرائض پہچانیں اور پاکستان کو بحرانوں کے گرداب سے نکالنے میں اپنا اپنا کردار ادا کریں۔تا کہ پاکستانی عوام بھی سکھ اور سکون کا سانس لے سکے ۔
اللہ تعالیٰ میرے پیارے وطن پاکستان کی حفاظت فرمائے اور اربابِ اقتدار و اختیار کو سوچنے، سمجھنے اور اپنے فرائض کی بجاآوری کی توفیق عطا فرمائے ۔آمین یارب العالمین ۔ پاکستان زندہ و پائیندہ باد
