اقتدار کی تبدیلی یا عوام سے انتقام

Spread the love

جہلم (اختر شاہ عارف) پاکستان میں اقتدار کی تبدیلی کو ابھی بمشکل دو ماہ بھی پورے نہیں ہوئے۔کہ ملک میں ہا ہاکار مچ گئی ہے۔ذندگی کا کوئی شعبہ ایسا نہیں ہے کہ جہاں اس تبدیلی کے بد ترین اثرات نہ پہنچے ہوں۔ہر طبقہ پریشان،ہر کاروبار متاثر،ہر شخص پریشان حال،سابقہ حکومت پر مہنگائی کا الزام لگا کر لانگ مارچ،جلسے جلوس اور میڈیا پر ٹاک شو کے ذریعے ہمہ وقت طوفان بد تمیزی برپا کرنے والے جب عدم اعتماد کی تحریک کی بدولت جب اقتدار کی تبدیلی میں کامیاب ہو گئے تو اقتدار کی باگ ڈور سنبھالتے ہی خوبصورت مگر جھوٹے وعدوں اور نعروں سے عوام کو یہ یقین دلایا کہ سابق حکومت کی نااہلی کی وجہ سے جو مہنگائی بڑھی تھی۔ہماری تجربہ کار معاشی ٹیم اس پر دنوں میں قابو پا لے گی۔مگر مہنگائی پر قابو تو نہ پایا جا سکا البتہ معاشی بدحالی اور دیگر مسائل کا آتش فشاں پہاڑ پوری قوت سے پھٹ پڑا۔اشیائے خوردونوش،روزمرہ کی ضروریات کی چیزیں،پٹرولیم کی مصنوعات،تعمیراتی میٹیریل، غرضیکہ ہر اشیاء کی قیمتوں میں یوں اور بے ہنگم اضافہ ہونا شروع ہوا کہ دن جو قیمتیں کچھ اور ہیں تو شام کو کچھ اور، رات کو کچھ اور ہیں تو اگلے دن کچھ اور۔نہ کوئی چیک کرنے رہا اور نہ کسی ادارے نے یہ زمہ داری قبول کرنے کی زحمت گوارہ کی۔ہر کوئی مہنگائی کی اس بہتی گنگا میں ہاتھ دھونا تو کجا نہانے لگا۔یوں لگتا ہے کہ نئی حکومت کو عوام کے مسائل اور مہنگائی سے کوئی دلچسپی نہیں تھی بلکہ وہ تو نہ جانے کس بات کا عوام سے انتقام لینے آئے تھے اور لے رہے ہیں۔ البتہ کبھی کبھار وہ بہ اتمام حجت عوام کو خوش کرنے کے لیئے ایک آدھ بیان داغ دیتے ہیں ہیں “کہدو گھنٹوں سے زیادہ لوڈ شیڈنگ برداشت نہیں کی جائے گی”یا “دل پر پتھر رکھ کر پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کیا”یا مہنگائی کم کرنے کے لیئے چائے کی ایک پیالی کم کر دیں”یا پھر”روٹی کی بجائے ڈبل روٹی کھانا شروع کر دی”جیسے مضحکہ خیز بیانات داغنے شروع کر دیئے۔ان سنگین بحرانوں کا ذمہ دار کوئی بھی ہو۔مگر ان بحرانوں سے نمٹنے اور عوام کو ہر صورت میں ریلیف دینا حکومت وقت کی ہی ذمہ داری ہوتی ہے۔”کپڑے بیچ دینے”اور “دو ہزار روپے”دینے سے عوام کو ریلیف نہیں دیا جا سکتا۔خدا را سیاسی انتقام ان لوگوں سے لیں جو آپ کے سیاسی حریف ہیں یا جنہوں نے آپ سے سیاسی انتقام کی ابتدا کی ہے۔اس مہنگائی،لوذ شیڈنگ اور دیگر مسائل میں گھری ہوئی عوام کے مسائل حل کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔کہ یہ عوام ہے تو آپ کے ایوان اقتدار قائم ودائم ہیں۔یہ عوام ہی نہ رہی تو نہ آپ کے شبستانوں کی رنگینیاں ہوں گی اور نہ ہی آپ کے ایوان اقتدار میں رونقیں۔
اللّٰہ پاک میرے پیارے وطن پاکستان کی حفاظت فرمائے آمین یارب العالمین۔
پاکستان زندہ و پائیندہ باد

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں