شعیب خان اکاخیل کو وائس چیئرمین ایم سی سی آئی منتخب ہونے پر مبارکباد

Spread the love

یاد رہے کہ حاجی شعیب خان اکاخیل کا نام خیبر پختون خواہ کے معروف تاجروں میں شمار ہیں۔

پشاور(نمائندہ خصوصی)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق آل پاکستان مسلم لیگ کے رہنما اور خیبر پختون خواہ کے معروف تاجر حاجی شعیب خان اکاخیل مہمند چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وائس چیئرمین منتخب۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز خیبر پختون خواہ کے مشہور تاجر حاجی شعیب خان اکاخیل کو صوبہ خیبر پختون خواہ مہمند چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا وائس چیئرمین منتخب کیا گیا اس موقع پر اکاخیل اتحاد پاکستان اور اکاخیل بزنس فارم پاکستان کے ممبران نے اپنی مبارکبادی پیغام میں کہا کہ حاجی شعیب خان اکاخیل کو مہمند چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری خیبر پختون خواہ کا وائس چیئرمین منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ حاجی شعیب خان اکاخیل خیبر پختون خواہ اور خاص کر مہمند تاجر برادری کے مسائل و مشکلات حل کرنے میں بھرپور کردار ادا کریں گے تا کہ تاجر برادری کو درپیش مسائل سے نجات مل سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں