تحریک انصاف کے تمام عہدیداروں رہنماوں اور ورکروں سے شرکت کی استدعا کی جاتی ہے۔صوبائی سیکرٹری اطلاعات پی ٹی ائی بلوچستان
کوئٹہ(نمائندہ عائشہ اکبر)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات بلوچستان نزیر خان اچکزئی نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی ہدایت پر پورے ملک کی طرح کل بروز اتوار 19 جون کو کوئٹہ سمیت بلوچستان کے تمام ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز میں ملک میں مہنگائی کے طوفان، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ اور امپورٹڈ حکومت کے خلاف بھرپور احتجاجی مظاہرے ہونگے انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے تمام عہدیداروں، رہنماؤں اور ورکروں سے بڑی تعداد میں شرکت کی استدعا کی جاتی ہے۔
