جہلم۔ ۔(اختر شاہ عارف)شہر بھر کے مختلف بازاروں میں ٹریفک کےبے ہنگم اژدہام،ناجائز تجاوزات،جگہ جگہ ریڑھیوں،خوانچہ فروشوں،چنگ چی،آٹورکشوں،گاڑیوں،اور موٹر سائیکلوں کی بھرمار نے پیدل چلنے والوں کے لیئے بے پناہ مشکلات پیدا کر دی ہیں۔انتظامیہ نے بازاروں میں آنے والے مختلف راستوں پر بیرئیر لگا کرراستے بند کر دیئے تھے تاکہ گاڑیاں،لوڈرز،کاریں اور چنگ چی وغیرہ بازاروں میں داخل نہ ہوں۔اور بازاروں میں خریدوفروخت کرنے والوں اور پیدل چلنے والوں کو کسی قسم کی مشکلات پیش نہ آئیں۔مگر ان بیرئیرز سے گاڑیاں،کاریں اور چنگ چی وغیرہ تو اسی طرح بازاروں میں گھومتے پھرتے اور ٹریفک جام کر کے پیدل اور موٹر سائیکلوں پر خرید وفروخت کرنے والوں کے مشکلات پیدا کرتے رہتے ہیں۔مگر یہ بیرئیرز موٹر سائیکل سواروں اور پیدل چلنے والے لوگوں کے لیئے بے پناہ مسائل کا سبب بن رہےہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ریڑھیوں،خوانچہ فروشوں اور دکانوں کے سامنے ناجائز تجاوزات نے آنے جانے والوں کو زچ کر کے رکھ دیا ہے۔شاندار چوک،ریلوے روڈ،سول لائینز،گنبد والی مسجد چوک،چوک اہلحدیث اور پرانا جی ٹی ایس چوک پر اس حد تک گاڑیوں وغیرہ کا اژدہام ہوتا ہے۔کہ گھنٹوں ٹریفک جام رہتی ہے۔اورڈیوٹی پر موجود ٹریفک پولیس اہلکار یا تو خاموش تماشائی بنے دیکھتے رہتے ہیں۔یا پھر قریبی ہوٹل میں چلے جاتے ہیں۔بازاروں،مصروف شاہراہوں،بارونق چوک اور دیگر بارونق جگہوں پر بے ہنگم ٹریفک کا یہ اژدہام،بازاروں میں چنگ چی، گاڑیوں،ریڑھی بانوں اور خوانچہ فروشوں کی بھرمار انتظامیہ کی کار کردگی پر بہت بڑا سوالیہ نشان ہے۔گاڑیوں اور چنگ چی وغیرہ کی روک تھام کے لیئے لگائے گئے بیریئرز نا صرف گاڑیوں،آٹو رکشے اور چنگ چی وغیرہ روک تھام میں ناکام ہو چکے ہیں بلکہ بارہا حادثات کا باعث بھی بن چکے ہیں۔ٹریفک کا بے ہنگم اژدہام اور ٹریفک پولیس اہلکاروں کے لاتعلقی نا قابلِ فہم ہے۔بازاروں اور با رونق چوک جہاں گاڑیوں،کاروں اور رکشوں کی روک تھام کے لیئے جو بیریئرز لگائے گئے ہیں۔وہاں ٹریفک پولیس اہلکاروں کے باوجود گاڑیوں وغیرہ گزرنا سمجھ سے بالاتر ہے۔بارونق شاہراہوں پر گھنٹوں ٹریفک کا جام رہنا، اور رینگ رینگ کر چلنا انتظامیہ کی کارکردگی پر بہت بڑا سوالیہ نشان ہے۔ہم تمام انتظامیہ سے پر ذور اپیل کرتے ہیں۔کہ وہ بازاروں میں ہر قسم کی گاڑیوں،کاروں،رکشوں اور لوڈرز وغیرہ کے داخلے کو سختی سے ممنوع قرار دیں۔ساتھ ہی ساتھ ٹریفک کے بہاؤ میں ترتیب لگانے کے لیئے ضروری اقدامات کیئے جائیں۔اس کے ساتھ ساتھ بازاروں میں ناجائز تجاوزات کے خاتمے کے لیئے بھرپور اقدامات کیئے جائیں۔تا کہ بازاروں میں خریدوفروخت کے لیئے آنے والوں خصوصاً خواتین کو کسی قسم کی پریشانی نہ ہو۔
