ہمیں یوکرین کیلئے اپنی حمایت میں کمی نہیں لانی ہوگی۔سیکرٹری جنرل نیٹو کا اردو گلوبل یورپ اخبار کو انٹرویو
برلن(چیف اکرام الدین)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق نیٹو کے سیکرٹری جنرل سٹولٹنبرگ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ یوکرین پر روسی حملے کو 116دن ہوگئے اور یہ جنگ کئی سالوں تک جا سکتی ہے۔گلوبل ٹائمز یورپ اخبار کو دیئے گئے انٹرویو میں سٹولٹنبرگ نے کہا کہ روس کے قبضے سے ڈونبس کو آزاد کرانے کیلئے یوکرین کو جدید ہتھیاروں کی فراہمی بڑھانا ہوگی۔نیٹو کے سیکرٹری جنرل نے مزید کہا کہ ہمیں اس حقیقت کو ماننا ہوگا کہ یہ جنگ کئی سالوں پر محیط ہو سکتی ہے۔سیکرٹری جنر ل کا کہنا تھا کہ ہمیں یوکرین کے لئے اپنی حمایت میں کمی نہیں لانی ہوگی اگرچہ نہ صرف فوجی حمایت کے لئے اخراجات بڑھیں گے بلکہ توانائی اور خوراک کی قیمتیں بھی بڑھیں گی۔
