ممتاز کاروباری شخصیت شیخ محمد مقصود علالت کے باعث دنیاوی زندگی کا سفر طے کر کے آخری کے سفر پر روانہ

Spread the love

وزیرآباد (طارق ملک بیورو چیف یو جی نیوز ) تاج محل مارکی کے مالک اور لیز کے ڈسٹری بیوٹر شیخ محمد آصف کے بھائی اور ممتاز قانون دان شیخ عمر آصف کے تایا جان ممتاز کاروباری شخصیت شیخ محمد مقصود علالت کے باعث دنیاوی زندگی کا سفر طے کر کے آخری کے سفر پر روانہ ہو گئے. مرحوم کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں قبرستان شیخاں وزیرآباد میں سپرد خاک کر دیا گیا.نماز جنازہ جمیعت اہلحدیث کے صوبائی امیر پروفیسر حافظ عبدالستار حامد نے پڑھائی جس میں ممتاز سیاسی سماجی مذہبی شخصیات کے علاوہ وکلا،ڈاکٹرز، تاجروں کے علاوہ علاقہ بھر کے افراد نے شرکت کی.مسلم ھینڈز کے پبلک ریلیشن آفیسر طارق جاوید ملک نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا ھے کہ مرحوم ایک دیانتدار درد دل رکھنے والے شریف النفس انسان تھے.اور انسانیت کے ان کی خدمات روشن قندیل کی مانند ہیں. انہوں نے دعا کی ھے کہ آللہ کریم مرحوم کو آقا نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شفاعت عطا فرمائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں