سول سوسائٹی ایجوکیشنل نیٹ ورک کے ذیر اہتمام Participatory Budgeting and Reporting Recommendations To Government ڈسکشن سیشن کا انعقاد

Spread the love

جہلم(اختر شاہ عارف)سول سوسائٹی ایجوکیشننل نیٹ ورک کے زیر اہتمام “گوجرانولہ تکہ ہاؤس مشین محلہ نمبر 2جہلم “میں ایک Discussion Session کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں کنوینئر سیدہ شاہدہ شاہ، ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹرمحمد سمیع اللہ، ڈسٹرکٹ فیلڈ آفیسرراجہ ذیشان اکبر،نثار بھٹی سینٹ میری ویلفیئر سوسائٹی، سید اختر علی شاہ، مختلف مکتبہ فکر کے لوگوں کے علاوہ سول سوسائٹی کی چیدہ چیدہ شخصیات کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔سیشن کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد نعت رسولِ مقبول صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم پیش کی گئی۔جس کے بعد سیشن کا باقاعدہ آغاز ہوا۔ فیلڈ آفیسر راجہ ذیشان اکبر ایڈووکیٹ نے سیشن میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا۔کہ ہر مالی سال میں دیگر شعبوں کی طرح تعلیم کے لیئے بھی بجٹ مختص کیا جاتا ہے۔مگر اکثر دیکھا گیا ہے کہ یہ بجٹ صحیح طریقے سے استعمال نہیں ہو پاتا۔بلکہ جہاں اس کی اشد ضرورت ہوتی ہے وہاں استعمال ہونے کی بجائے غیر ضروری جگہوں پر خرچ ہو جاتا ہے۔اس سوسائٹی کے قیام کا مقصد یہی ہے کہ ہم گورنمنٹ کے مختلف سکولوں میں جا کر بجٹ کے صحیح استعمال کا جائزہ لیں اور جہاں جہاں ضرورت محسوس کریں۔ ان نکات کی نشاندہی کرنے کے ساتھ ساتھ متعلقہ حکام بالا کے نوٹس میں بھی لائیں۔اس کے ساتھ ساتھ جب بجٹ کے لیئے آراء مانگی جاتی ہیں تو ہماری سوسائٹی کے سرکردہ افراد کو بھی متعلقہ اداروں کے سربراہان سے مل کر ان تک اپنی Recommendations دینی چاہیں۔ اس کے علاوہ ہمیں اپنے اپنے علاقوں میں موجود گورنمنٹ سکولز میں جا کر وہاں کے مسائل مثلاً پینے کے پانی،سکول کے گرد حفاظتی چار دیواری اور دیگر مسائل کا بھی مثلاً وہاں ٹیچنگ اسٹاف وغیرہ پورا ہے یا نہیں کا جائزہ لیتے رہنا چاہیئے۔ کنوینئر سیدہ شاہدہ شاہ نے سکولوں کو درپیش مسائل کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا۔کہ ہم سب کو ایم این ایز،ایم پی ایز اور متعلقہ حکام سے مل کر انہیں سکولوں کو درپیش مسائل سے آگاہ کر کے کوئی ٹھوس لائحہ عمل طے کرنا ہو گا۔ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر محمد سمیع اللہ نے اس تجویز کو سراہتے ہوئے کہا اس سلسلے میں ہم سب کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔اس سیشن میں سید اختر علی شاہ،نثار بھٹی اور دیگر شرکاء نے بہت سے نکات اٹھائے۔جس پر فیلڈ آفیسر راجہ ذیشان اکبر ایڈووکیٹ اور ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر محمد سمیع اللہ نے نہایت تفصیل سے جوابات دیئےاور بجٹ کی مختلف اقسام کے بارے میں بھی شرکاء کو تفصیل سے بتایا۔مجموعی طور پر یہ سیشن انتہائی معلوماتی اور مفید رہا۔سیشن کے اختتام پر تمام شرکاء کو پرتکلف ظہرانہ دیا گیا۔جس کے بعد یہ بجٹ سیشن اختتام پذیر ہو گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں