ایم سی ڈبلیو اے رجسٹرڈ المرکزجہلم کے زیرِ اہتمام خواتین اور بچیوں کی لیئے “تجوید قرآن کلاس

Spread the love

جہلم(اختر شاہ عارف)آج میٹرنٹی اینڈ چائیلڈ ویلفیئر ایسوسی ایشن رجسٹرڈ المرکزجہلم (ایم سی ڈبلیو اے)کے زیرِ اہتمام گلشن حقیق ہال المرکزجہلم میں خواتین اور بچیوں کے لیئے “تجوید قرآن کلاس”کا اہتمام کیا گیا۔اس کلاس میں خواتین اور بچیوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔”الہدیٰ اسلامک سنٹر”کی تربیت یافتہ ٹیچر نے اس کلاس کی شرکاء کو قرآن پاک کی تلاوت کے آداب،قواعدوضوابط اور دیگر رموز و اوقاف سے آگاہ کیا۔ساتھ ہی ساتھ خواتین اور بچیوں سے قرآن پاک پڑھنے کی مشق بھی کرواتی رہیں۔جہاں کوئی خاتون اور بچی غلطی کرتی،کسی لفظ کی ادائیگی میں کوئی کوتاہی ہوتی یا تلفظ میں غلطی ہوتی تو متعلقہ ٹیچر اس کی اصلاح کرواتیں۔تلفظ کی ادائیگی خود کر کے دوبارہ اس سے مشق کرواتیں۔کلاس کی تمام شرکاء نے المرکز کے تمام عہدیداران بالخصوص ایم سی ڈبلیو اے رجسٹرڈ المرکزجہلم کی جنرل سیکرٹری سیدہ شاہدہ شاہ کا تہ دل سے شکریہ ادا کیا کہ جن کی کاوشوں سے اتنی اچھی اور تجربہ کار ٹیچر کا بندوبست ممکن ہو سکا۔یاد رہے کہ المرکزجہلم میں خواتین اور بچیوں کے لیئے اس”تجوید قرآن کلاس” کا اہتمام ہر سوموار کو سہ پہر تین تا چار بجے کی جاتاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں