چارسدہ میں لمپی سکن کی بیماری پھیل گئی 300 سے زائد گائے متاثر

Spread the love

تحصیل چارسدہ، تنگی اور شبقدر سے مجموعی طور پر 312 کیسز رپورٹ ہوئی ہے۔ڈاکٹر آفتاب

چارسدہ(نمائندہ خصوصی)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق چارسدہ لمپی سکن اور کانگو وائرس سے بچاو کی محکمہ لائیو اسٹاک چارسدہ کی خصوصی مہم صوبائی دارالحکومت اور صوبائی وزیر زراعت و لائیو اسٹاک خیبر پختون خواہ محب اللہ خان کی ہدایت پر محکمہ لائیو اسٹاک چارسدہ ضلع بھر میں لمپی سکن کی روک تھام کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے ہیں تفصیلات کے مطابق ضلع چارسدہ میں جانوروں میں لمپی سکن کی بیماری پھیلنے سے اب تک تین سو سے زائد گائے متاثر ہوئی ہیں جس کے باعث ایک درجن سے زائد جانوروں کی موت بھی واقع ہوئی ہے۔ محکمہ کے عدادوشمار کے مطابق چارسدہ میں گائیں کی تعداد چار لاکھ ہیں جبکہ محکمہ کے پاس صرف دو ہزار جانوروں کیلئے حفاظتی ویکسین موجود ہے بیماری کی مزید پھیلنے سے روکنے کیلئے پشاور سے ضلع میں میں داخل ہونے والے جانوروں پر سپرے کرنے کیلئے خصوصی چیک پوسٹیں قائم کی گئی ہیں۔ چارسدہ میں لمپی سکن کی بیماری تیزی سے پھیلنے لگی ہے اور اب تک اس بیماری کے اثرات 312 جانوروں میں ظاہر ہو چکی ہے جس کیلئے متاثرہ جانوروں کی ویکسینیشن کا عمل شروع ہو چکا ہے۔اس موقع پر ڈاریکٹر لائیو اسٹاک چارسدہ ڈاکٹر آفتاب نے گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ لمپی سکن بیماری کی وجہ سے اب تک تحصیل چارسدہ، تنگی، اور شبقدر سے مجموعی طور پر 312 کیسز رپورٹ ہوئی ہے جس کی فوری بعد ان جانوروں کی ویکسینیشن کا عمل شروع کیا جا چکا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ لمپی سکن بیماری کے روک تھام کیلئے صوبائی حکومت اور محکمہ لائیو اسٹاک خیبر پختون خواہ کی بہترین اقدامات جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں