وزیرآباد( طارق ملک بیورو چیف یو جی نیوز ) ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ سائرہ عمر نے وزیرآباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کو دورہ کیا اور ھسپتال کے مختلف شعبوں کی کارکردگی کو مزید فعال بنانے کی ھدایت کی. اس موقع پر انسٹیٹیوٹ کے انچارج ڈاکٹر وحید اور ایم ایس ڈاکٹر غلام مرتضی قاضی نے بریفنگ دیتے ھوئے بتایا کہ ڈاکٹرز اور دیگر عملہ کی قلت کے باعث مشکلات کا سامنا ھے اور دستیاب وسائل اور عملہ کے ساتھ مریضوں کو پوری تندہی سے طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں.انہوں نے بتایا کہ بے ہوشی کے ڈاکٹر کی عدم دستیابی سےکارڈیک سرجری میں مشکلات درپیش ہیں اور جدید مشینری کی تنصیب کا کام تیزی سے جاری ھے جس سے انسٹیٹیوٹ کے نظام کو مزید فعال بنا کر مریضوں کو جدید علاج کی بہتر سہولتوں کی فرہمی یقینی بنائی جائےگی. ڈپٹی کمشنر نے یقین دلایا کہ ہسپتال کے مسائل کو حل کرنے کے لئے وہ مقدور بھر کوشش کریں گی.
