

جہلم (اختر شاہ عارف) کیمیونٹی ڈیویلپمنٹ کونسل رجسٹرڈ المرکزجہلم جہلم کا ماہانہ اجلاس کمیٹی روم المرکزجہلم میں منعقد ہوا۔ جس میں چوہدری جاوید اقبال،سیدہ شاہدہ شاہ،محمد ارشد احمد مرزا،کرنل(ر) محمد عبید مرزا،ڈاکٹر محمد اسد مرزا،احسان شاکر،میجر(ر) ذرغون گل خان،شاہد جلیل سیٹھی،ارشد محمود مبارک،استاد عبد الرحمن مانی،محمد امین میر،سید اختر علی شاہ،آفس سیکرٹری راجہ توقیر احمد اور دیگر عہدیداران و ممبران کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔اس کے بعد نعت رسول مقبول صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم پیش کی گئی۔نعت شریف کے بعد تمام حاضرین نے مل کر قومی ترانہ پیش کیا۔ اس کے بعد محمد امین میر نے تمام مرحومین کے ایصال ثواب کے لیئے دعا کرائی۔علاوہ اذیں تمام بیماروں کی صحت یابی کے لیئے بھی دعا کی گئی۔جنرل سیکرٹری ڈاکٹر شاہد تنویر سابق ای ڈی او ہیلتھ کی عدم موجودگی میں محمد ارشد احمد مرزا نے پچھلے ماہ کے اجلاس کی کارروائی پڑھ کر سنائی۔فنانس سیکرٹری کرنل (ر) محمد عبید مرزا نے فنانس رپورٹ پڑھ کر سنائی۔فنانس سیکرٹری نے یہ بھی بتایا کہ چولستان کے متاثرین کے لیئے مجموعی طور پر ایک لاکھ نوے ہزار روپے کی مالیت کا امدادی چیک متعلقہ حکام کے حوالے کیا گیا۔اس امداد میں ایک لاکھ چوبیس ہزار روپے المرکزجہلم کے شرکاء نے موقع پر ہی جمع کروا دیئے۔ بیس ہزار روپے کا عطیہ میجر(ر) ذرغون گل خان کی وساطت سے ہارون صاحب نے دیا۔جبکہ باقی کے چھیالیس ہزار روپے کیمیونٹی ڈیویلپمنٹ کونسل رجسٹرڈ جہلم کی طرف سے عطیہ کیئے گئے۔اس اجلاس میں شرکاء کو یہ بھی بتایا گیا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی کی لہر سے جہاں ہر چیز کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوا وہاں المرکز جہلم نے باہمی مشاورت سے سروس چارجز میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے_ڈاکٹر محمد اسد مرزا نے بتایا کہ گورنمنٹ کی پالیسی کے مطابق مورخہ 28-جون2022ء کو المرکزجہلم میں صبح دس تا بارہ بجے فرسٹ ایڈ ٹریننگ پروگرام کا اہتمام کیا گیا ہے۔جس میں ایدھی سنٹر جہلم اور المرکز کے تمام عہدیداران و ممبران بھی ٹریننگ لیں گے ۔خواتین کی شمولیت کو یقینی بنانے کا ٹاسک سیدہ شاہدہ شاہ کو سونپا گیا۔ اجلاس کے اختتام پر سیدہ شاہدہ شاہ نے ماہنامہ حکایت لاہور کے جون 2022ء کے شمارے میں شائع ہونے والی اپنی تازہ ترین کہانی کے شمارے کرنل(ر) محمد اسد مرزا ،ڈاکٹر محمد اسد مرزا ،ڈاکٹر عبد الغفور ملک پیتھالوجسٹ (زم زم لیب والے) توصیف بیگ حمزہ ویلفیئر سوسائٹی رجسٹرڈ جہلم ،فرحت کمال ضیاء ایڈووکیٹ ہائی کورٹ اور چوہدری واجد حسین ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ سوشل ویلفیئر کو پیش کیئے ۔جن میں ان کے فلاحی کاموں کا اعتراف کیا گیا ہے ۔اس کے بعد تمام شرکاء کی پرتکلف چائے سے تواضع کی گئی ۔جس کے بعد یہ اجلاس اختتام پذیر ہو گیا
