ایس ایچ اوتھانہ صدر سرائے عالمگیر انسپکٹر مہر محمد انار سے ہاؤس آف جرنلسٹ کے وفدکی ملاقات

Spread the love

قبضہ گروپ علاقے میں بہت سی خرابیوں کا باعث بن چکے ہیں جہاں بھی شکایت ملی ان قبضہ گروپوں کے خلاف بھر پور کاروائی کروں گا، انسپکٹر مہر محمد انار

سرائے عالمگیر (محمدزاہدخورشید)SHO تھانہ صدر سرائے عالمگیر انسپکٹر مہر محمد انار سے ہاؤس آف جرنلسٹ کے صحافیوں کی ملاقات، علاقہ کے امن و امان اور دیگر مسائل پر تفصیلی گفتگو ہوئی جبکہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف پولیس کی کاروائیاں اور صحافتی ذمہ داریوں پر بھر پور بحث ہوئی، ایس ایچ اومہر محمدانار نے صحافیوں کو بتایا کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں یہ لوگ کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں، قبضہ گروپ علاقے میں بہت سی خرابیوں کا باعث بن چکے ہیں جہاں بھی شکایت ملی ان قبضہ گروپوں کے خلاف بھر پور کاروائی کروں گا، ان کا کہنا تھا کہ علاقے میں امن و امان کے حوالے سے میرا یک نقاطی ایجنڈا ہے میرے تھانے کے دروازے علاقہ بھر کے لوگوں کیلئے کھلے ہیں وہ چوبیس گھنٹے مجھ سے کسی بھی وقت رابطہ کر سکتے ہیں۔ انہوں نے مزیدکہا کہ میری خواہش ہے کہ جب تک میں تھانہ صدر سرائے عالمگیر کا انچارج ہوں یہاں کے لوگوں کے تحفظ کیلئے یادگار خدمات سرانجام دوں، سرائے عالمگیر کے لوگ نہایت شریف اور امن پسند ہیں ان کی خدمت کیلئے افسران بالا نے میرا انتخاب کیا ہے جس پر میں ان کا بے حد مشکور ہوں، انہوں نے مزید کہا کہ سٹی سرائے عالمگیر میرا علاقہ نہیں لیکن تھانہ سٹی کے ایس ایچ او سے کہا ہے کہ میں اور میرا سارا عملہ شہر سرائے عالمگیر میں امن و مان کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے آپ کے شانہ بشانہ کھڑا ہے، اس ملاقات میں سینئیر صحافی صغیر راٹھو، سینئیرصحافی و کالم نگار ارشد حسین قاضی، صدر زاہد خورشید، چئیرمین عبدالرحمان قادری، جنرل سیکریٹری احتشام راٹھور، چئیرمین مجلس عاملہ محمد عمران سلطان، صحافی راجہ محمد شبیر، صحافی محمد یوسف، صحافی توحید شہزاد،اور لیگل ایڈوائزر راجہ خیام رؤف شامل تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں