سودی نظام کی بقا کیلیے عدالت جانا اللہ کیخلاف اعلان جنگ ہے,ڈاکٹر طارق سلیم

Spread the love

مہنگائی سود کرپشن اور ائی ایم ایف کی غلامی کیخلاف تحریک کو تیز تر کریں گے۔امیر جماعت اسلامی پنجاب

راولپنڈی(نمائندہ ذیشان نجم خان)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق امیرجماعت اسلامی پنجا ب ڈاکٹرطارق سلیم نے کہاہے کہ شہباز شریف حکومت نے سودی نظام کی بقا ء کے لیے سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کرکے اللہ ورسول ﷺ سے واضح جنگ کا اعلان کر دیا۔ڈاکٹر طارق سلیم نے کہا کہ  مہنگائی، سود،کرپشن اور آئی ایم ایف کی غلامی کے خلاف تحریک کو تیز تر کریں گے 74 برسوں سے قائم ظالمانہ نظام کے خاتمے کا وقت آگیا، کارکن اللہ کی راہ میں اپنے پاؤں گرد آلود کرکے مظلوم کوظلم سے نجات دلانے میں اپنا بھرپور حصہ ڈالیں۔ڈاکٹر طارق سلیم کا کہنا تھاکہ بلٹ اورسیاسی دہشتگردی کے مقابلے میں ہماری طاقت عوام کے بیلٹ ہیں،قوم کرپٹ اشرافیہ اور ظلم سے نجات کے لیے ووٹ کی قوت جماعت اسلامی کے پلڑے میں ڈالے ہم اسلامی وفلاحی ریاست کی نوید سناتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں