المرکز کونسل اور اس کی ذیلی تنظیموں کے زیرِ اہتمام الحقیق ہال المرکزجہلم میں فرسٹ ایڈ ٹریننگ پروگرام کا انعقاد ۔

Spread the love

جہلم (اختر شاہ عارف) المرکز کونسل جہلم اور اس کی ذیلی تنظیموں کیمیونٹی ڈیویلپمنٹ کونسل رجسٹرڈ ،میٹرنٹی اینڈ چائیلڈ ویلفیئر ایسوسی ایشن رجسٹرڈ اور ڈیف ویلفیئر سوسائٹی رجسٹرڈ المرکزجہلم کے زیرِ اہتمام حکومت پنجاب کی ہدایت پر ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کے تعاون سے فرسٹ ایڈ ٹریننگ پروگرام کا انعقاد کیا گیا اس پروگرام میں کرنل(ر)محمد عبید مرزا،سیدہ شاہدہ شاہ، ڈاکٹر محمد اسد مرزا،شاہد جلیل سیٹھی،ارشد محمود مبارک،ڈاکٹر مرزا سعد اللہ بیگ، محمد امین میر ،استاد عبدالرحمان مانی،سہیل کیانی،سید اختر علی شاہ اورتحصیل جہلم،تحصیل دینہ اور تحصیل سوہاوہ کے ایدھی سنٹرز کے عہدیداران و کارکنان کے علاوہ خواتین کی ایک بڑی تعداد نے اس ٹریننگ میں حصہ لیا۔ٹرینگ کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد ہدیہ نعت رسولِ مقبول صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم پیش کیا گیا ۔اس کے بعد تمام شرکاء نے مل کر قومی ترانہ پڑھا۔جس کے بعد ٹریننگ کا باقاعدہ آغاز کیا گیا-منیب ظفر ہاشمی ڈسٹرکٹ فرسٹ ایڈ آفیسر ہلال احمر جہلم اور سید شفقات احمد رضاکار ہلال احمر نے اس ٹریننگ پروگرام میں اہم کردار ادا کیا ۔منیب ظفر ہاشمی ڈسٹرکٹ فرسٹ ایڈ آفیسر ہلال احمر جہلم نے ٹریننگ دینے سے قبل ہلال احمر کی تاریخ کے حوالے سے اس کا مختصراً تعارف کراتے ہوئے بتایا کہ ہلال احمر جو غیر مسلم ممالک میں “ریڈکراس”کے حوالے سے جانا جاتا ہے ۔اس کی تاریخ صدیوں پرانی ہے۔فرسٹ ایڈ وہ ابتدائی طبی امداد ہے جو ہم کسی مریض یا کسی حادثے کا شکار ہونے والے کو بنیادی طور پر اس قابل بنا دیتے ہیں-تا کہ اسے کسی نزدیک ترین ہسپتال تک پہنچنے کے قابل بنایا جا سکے ۔منییب ظفر ہاشمی نے مختلف بیماریوں اور حادثات کے متعلق تفصیل سے بتا تے ہوئے نا صرف اس کے متعلق ابتدائی طبی امداد کے بارے میں بتایا بلکہ عملی طور پر بھی اس کی ٹریننگ دیتے ہوئے اس ٹریننگ کے شرکاء سے بار بار اس کی مشقیں بھی کروائیں_شرکاء نے اس فرسٹ ایڈ ٹریننگ میں انتہائی دلچسپی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سوال و جواب کے ذریعے اس ٹریننگ کے بہت سے نکات پر سیر حاصل گفتگو کرتے ہوئے اپنی معلومات میں اضافہ کیا ۔منیب ظفر ہاشمی ڈسٹرکٹ فرسٹ ایڈ آفیسر ہلال احمر جہلم جن کو اپنے اس موضوع پر مکمل عبور حاصل تھا ۔ انہوں نے مکمل اعتماد کے ساتھ شرکاء کے تمام سوالات کے جوابات دیئے۔
فرسٹ ایڈ ٹریننگ پروگرام کے اختتام پر تمام شرکاء کو پرتکلف پارٹی دی گئی۔جس کے بعد یہ ٹریننگ پروگرام اختتام پذیر ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں