تحریک انصاف کی حکومت کی طرف سے شروع کیے گئے ڈیول کیرج وے منصوبہ مستقبل کی خوشحالی کا ضامن ہے

Spread the love

ڈوول کیرج وے منصوبہ نے جی ٹی روڈ کو موٹر وے سے کنیکٹ کرنا ہے اور جہلم میر پور آزاد کشمیر دینہ سوہاوہ اور پنڈ دادنخان کی تقریباً بیس لاکھ آبادی کے مستقبل کی خوشحالی کا ضامن ہے اسکو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا چوہدری فواد حسین

جہلم چوہدری زاہد حیات
تحریک انصاف کی حکومت میں اس میگا پروجیکٹ کو شروع کیا گیا اور اس کے لئے مالی سال 2021 2022 میں تین ارب تیس کروڑ کی رقم مختص کی گئی اور اس منصوبہ کا ٹھیکہ ایف ڈبلیو او کو جاری کیا گیا اور منصوبہ کی تکمیل کے لئے تیس ماہ کا وقت مقرر کیا گیا۔ مالی سال 2021 2022کی مختص رقم سے ایف ڈبلیو او نے للہ تا پنڈ دادنخان اور مصری موڑ تا بخاری چوک دو فیس 30جون تک کمپنی کو مکمل کرنا تھے جبکہ باقی ماندہ دو فیس 2024تک مکمل ہونے تھے کمپنی نے پہلے سال چاروں فیس پر کام شروع کر دیا اور روڈ کو مکمل طور پر اکھیڑ دیا محکمہ جنگلات نے روڈ پر موجود تمام درخت ادائیگی کے بعد کٹوا دیئے اور واپڈا نے ادائیگی کے بعد سڑک پر واقع تمام پول اور تاریں شفٹ کر دیں ضلع جہلم کی تاریخ میں پہلی بار بڑے میگا پروجیکٹ پر غیر معمولی رفتار سے کام جاری تھا کہ اس دوران رجیم چینج کے تحت تحریک انصاف کی حکومت ختم ہوئی اور یہاں سے جہلم کے باسیوں کی بدقسمتی شروع ہو گئی نئی حکومت کے آنے کے ساتھ ہی اس میگا پروجیکٹ پر کام کی رفتار انتہائی سست روی کا شکار ہو گئی اور اس پر مہر 2022 2023 کے مالی سال میں اس میگا پروجیکٹ کے لئے پنجاب کے مالیاتی بل میں صرف پچاس کروڑ روپے کی رقم مختص کر کے کی گئی چوہدری فواد نے موجودہ حکومت کے اس ظامانہ اقدام کو لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں رٹ پٹیشن دائر کر کے چیلنج کر رکھا ہے اور آج اسی سلسلے میں چوہدری فواد حسین چوہدری فیصل فرید ایڈووکیٹ سپریم کورٹ مرزا آصف ایڈووکیٹ ہائی کورٹ دیگر درجن بھر سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے وکلاء اور ضلع جہلم کی سیاسی شخصیات چوہدری زمرد یعقوب صدر پاکستان تحریک انصاف ضلع جہلم چوہدری فراز صاحب جنرل سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف ضلع جہلم سابق امیدوار صوبائی اسمبلی پی پی ستائیس راجہ شاہ نواز آف احمد آباد راجہ غلام حسنین کرنل راجہ رضا علی خان پنن وال چوہدری ہدایت جندران پنڈی سید پور چوہدری ناظم عورہ ایڈووکیٹ چوہدری حنان حیدر کھوتھی ڈاکٹر نصیر کھنڈوعہ سابق چیئرمین مرزا غلام حسن نمبر دار ڈھڈیال راجہ محمد فاروق جلال پور شریف چوہدری رضوان پھپھرہ چوہدری عرفان کھوتھی ؤ دیگر کے ہمراہ جسٹس عاصم حفیظ کی عدالت میں پیش ہوئے اور معزز عدالت عظمیٰ کے جج صاحب کو ضلع جہلم کی عوام کے ساتھ ہونے والی زیادتی کے ازالہ کے لئے درخواست کی معزز عدالت نے چوہدری فواد حسین اور چودھری فیصل فرید ایڈووکیٹ سپریم کورٹ کے دلائل سننے کے بعد حکومت پاکستان حکومت پنجاب اور ایف ڈبلیو او کے ذمہ داران کو نوٹس جاری کرتے کا حکم دیا چوہدری فواد حسین نے مزید کہا کہ اس میگا پروجیکٹ کو ختم کرکے لوگوں کو عذاب میں مبتلا کیا جار ھا ھے اور ہم انشاء اللہ اس گیم چینجر منصوبہ کو مکمل کرانے کے لئے آخری حد تک جائیں گے سابقہ وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین نے مزید کہا کہ یہ منصوبہ تحریک انصاف کا نہیں ساری سیاسی جماعتوں سول سوسائٹی اور ہر باشعور شہری کو ڈوول کیرج وے منصوبہ کے فنڈز روکے جانے کے خلاف آواز بلند کرنا چاہیے ا سابقہ وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین نے مزید کہا کہ یہ کوئی 60 فٹ کی گلی نہیں جسکو ایسے نظر انداز کر دیا جائے گا ڈوول کیرج وے منصوبے کو جان بوجھ کر روکا جا نا کسی طرح بھی قانونی طور پر درست نہیں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے جاری منصوبہ جات کیلئے فنڈز رکھنے کی بجائے پنجاب کے مالیاتی بل میں ایک سو سات ارب کے نئے منصوبے شامل کر دئیے ہیں جبکہ اس میگا پروجیکٹ کو نظر انداز کر دیا ہے۔ دوسرے الفاظ میں چوہدری فواد حسین نے ساڈا حق ایتھے سزا کے نظریہ کے مطابق اپنے حق کے لئے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں