حکومت پاکستان مخالف بھارتی لابی کے توڑ کیلیے اقدامات کرے،عبدالرشید ترابی

Spread the love

پارٹی مفادات سے بالاتر ہو کر پاکستان میں استحکام کیلئے حکمت عملی تشکیل دی جائے۔سابق امیر جماعت اسلامی آزاد جموں و کشمیر

اسلام آباد(نمائندہ امبرین بلوچ)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے سابق امیر عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ چین میں ہونے والی کانفرنس میں پاکستان کو مدعو نہ کرنا تشویشناک ہے،حکومت پاکستان ہندوستانی لابی کے توڑ کے لیے اقدامات کرے۔عبدالرشید  نے کہاکہ مودی کی پالیسیوں کی وجہ سے مسلم ممالک میں اضطراب پایا جاتا ہے خاص کر شان رسالت میں گستاخی کے بعد خلیجی ممالک میں عوامی سطح پر بھارت سے سوشل بائیکاٹ اور اس کی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جارہا ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ  حکومت پاکستان اس فضا سے فائدہ اٹھائے عالمی سطح پر ہندوستان کو تنہا کرنا تھا لیکن بدقسمتی سے پاکستان میں سیاسی عدم استحکام اور ذاتی مفادات کی وجہ سے پاکستان مشکلا ت کا شکار ہورہا ہے ،پارٹی مفادات سے بالاتر ہو کر پاکستان میں استحکام کے لیے حکمت عملی تشکیل دی جائے۔عبدالرشید ترابی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیاسی عدم استحکام اور قومی قیادت ذاتی ایجنڈے سے اوپر اٹھ کر قومی ایجنڈے کو لے کر نکلنے کے لیے تیار نہیں ہے جس کی وجہ سے پاکستان تنہائی کا شکار ہورہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں