DHDC CEO DHA Jhelum میں ہلال احمر پاکستان کے زیرِ اہتمام فرسٹ ایڈ پروگرام کے حوالے سے میٹنگ

Spread the love

جہلم (اختر شاہ عارف)آج مورخہ 30-جون 2022ءکو صبح ساڑھے نو بجے
DHDC CEO DHA Jhelum میں ہلال احمر پاکستان کے زیرِاہتمام فرسٹ ایڈ پروگرام کے حوالے ۔
سے ایک میٹنگ ہوئی۔ جس میں ڈاکٹر میاں مظہر حیات سی ای او ڈی ایچ اے جہلم/سیکرٹری ریڈ کریسنٹ سوسائٹی جہلم، ڈاکٹر وسیم اقبال پی ایم او ڈی ایچ ڈی سی سول ہسپتال جہلم
، محمد سلیمان فرسٹ ایڈ کوآرڈینیٹر پنجاب، محمد نعیم اختر ہیڈ کلرک ریڈ کریسنٹ سوسائٹی جہلم،منیب ظفر ہاشمی ڈسٹرکٹ فرسٹ ایڈ آفیسرجہلم، سیدہ شاہدہ شاہ ،ڈاکٹر محمد اسد مرزا سرکلر انچارج ایدھی سنٹر ،سید اختر علی شاہ ، سہیل ناصر سوشل ویلفیئر آفیسر ضلع جہلم اور تحصیل سوہاوہ ،تحصیل جہلم کے سنٹرز انچارج کے علاوہ سکولوں ،کالجز کے عہدیداران اور مختلف مکتبہ فکر کے افراد کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی ۔تلاوت کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا ۔جس کے بعد میٹنگ کی باقاعدہ کارروائی شروع کی گئی۔محمد سلیمان فرسٹ ایڈ کوآرڈینیٹر پنجاب نے میٹنگ کے شرکاء کو بتایا کہ فرسٹ ایڈ کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ اگر خدا نخواستہ گھر یا گھر سے باہر کس قسم کا حادثہ پیش آجائے۔یا کسی کو اچانک بیماری کا حملہ ہو جائے تو فرسٹ ایڈ کی ٹریننگ لینے والا اس مریض یا حادثے کا شکار ہونے والے کو ابتدائی طبی امداد (فرسٹ ایڈ) دے کر اس قابل بنا دے کہ اسے کسی نزدیک ترین ہسپتال پہنچایا جا سکے۔اس میٹنگ میں ان بیماریوں اور حادثات کے متعلق بھی بڑی تفصیل سے بتایا گیا۔جن میں فوری طور پر ابتدائی طبی امداد دی جا سکتی ہے۔محمد سلیمان فرسٹ ایڈ کوآرڈینیٹر نے یہ بھی بتایا کہ جہلم میں منیب ظفر ہاشمی
ڈسٹرکٹ فرسٹ ایڈ آفیسر کچھ عرصے سے مختلف اداروں میں یہ ٹریننگ بڑی محنت اور لگن سے کروا رہے ہیں۔ دو دن پہلے انہوں نے ایدھی سنٹر جہلم،ایدھی سنٹر دینہ اور ایدھی سنٹر سوہاوہ کے عہدیداران و ممبران کے ساتھ ساتھ خواتین وحضرات اور مختلف فلاحی تنظیموں کے عہدیداران و ممبران کو جہلم کونسل المرکز اور اس کی ذیلی تنظیموں کے بھرپور تعاون سے الحقیق ہال المرکزجہلم میں بڑی محنت سے نہ صرف ٹریننگ دی۔بلکہ عملی طور پر ان سے مشقیں بھی کروائیں۔ ایک سوال کے جواب میں کہ فرسٹ ایڈ ٹریننگ کے یہ پروگرام سکولوں اور کالجوں میں بھی ہونے چاہئیں، محمد سلیمان فرسٹ ایڈ کوآرڈینیٹر نے بتایا کہ اس سلسلے میں پروگرام ترتیب دیا جا چکا ہے جس میں جلد ہی فرسٹ ایڈ ٹریننگ کا یہ سلسلہ سکولوں اور کالجوں میں شروع کر دیا جائے گا۔
میٹنگ کے اختتام پر ڈاکٹر میاں مظہر حیات سی ای او، ڈی ایچ اے جہلم نے فلاحی تنظیموں، سکولوں اور کالجوں کے سربراہان میں فرسٹ ایڈ کٹس باکس تقسیم کیئے۔
میٹنگ کے اختتام پر تمام شرکاء کی بھرپور چائے اور دیگر کھانے کے لوازمات سے تواضع کی گئی۔جس کے بعد یہ میٹنگ اختتام پذیر ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں