میٹرنٹی اینڈ چائیلڈ ویلفیئر ایسوسی ایشن رجسٹرڈ المرکزجہلم کا ماہانہ اجلاس

Spread the love

جہلم(اختر شاہ عارف)آج میٹرنٹی اینڈ چائیلڈ ویلفیئر ایسوسی ایشن رجسٹرڈ المرکزجہلم کا ماہانہ اجلاس گلشن حقیق ہال المرکزجہلم میں منعقد ہوا ۔جس میں ڈاکٹر شہزانہ امتیاز ،سیدہ شاہدہ شاہ ،ڈاکٹر شیبا اکرم ہاشمی،مسزفلک ناز سیٹھی ،کرنل(ر) محمد عبید مرزا ،ڈاکٹر محمد اسد مرزا ،سید اختر علی شاہ اور دیگر عہدیداران و ممبران کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت کرنل (ر) محمد عبید مرزا نے حاصل کی جبکہ ہدیہ نعت رسولِ مقبول صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم سید اختر علی شاہ نے پیش کیا ۔اسکے بعد تمام شرکاء نے مل کر قومی ترانہ پڑھا۔قومی ترانے کے بعد تمام بیمار لوگوں کی صحت یابی کیلئے دعا اور تمام مرحومین کی بخشش کے لیئے دعائے مغفرت کی گئی۔اس کے بعد اجلاس کا باقاعدہ آغاز ہوا۔جنرل سیکرٹری سیدہ شاہدہ شاہ نے گزشتہ ماہ کے اجلاس کی کارروائی پڑھ کر سنائی ۔فنانس سیکرٹری کرنل(ر) محمد عبید مرزا نے فنانس رپورٹ پیش کی۔ایم سی ایچ سنٹر انچارج نے اس سنٹر میں فری چیک اپ کرانے والی مریض خواتین کے بارے میں بتایا کہ ماہ جون میں کل 27- مریض خواتین کا فری طبی معائنہ کیا گیا۔جن میں سے دو خواتین کو فضل ہسپتال نزد یوٹیلیٹی سٹور سول لائنزجہلم میں الٹراساؤنڈ کی لیئے بھیجا گیا ۔جہاں ان کا فری الٹراساؤنڈ کیا گیا۔کرنل(ر) محمد عبید مرزا نے بتایا کہ تقریباً دو ماہ قبل گلشن حقیق ہال اور ایم سی ایچ سنٹر المرکزجہلم کی چھت اچانک گر جانے سے المرکز کی عمارت کو بھی نقصان پہنچا ۔ان سب کی دوبارہ تعمیر اور مرمت پر تقریباً سات لاکھ روپے سے زائد لاگت آئی۔جن میں سے تقریباً پانچ لاکھ روپے سے زائد اپنی مدد آپ کے تحت جمع کیئے گئے ۔اور باقی رقم کے لیئے ہم سب اور دیگر احباب تعاون کریں گے ۔اس اجلاس میں ماہ جون2022ءمیں گلشن حقیق ہال المرکزجہلم میں موٹاپے کے حوالے سے ہونے والے سیمینار کے بارے میں بتایا گیا کہ یہ ایک انتہائی اہم سیمینار تھا جو توقعات سے بڑھ کر کامیابی سے ہمکنار ہوا۔اب ماہ جولائی2022ء میں ڈینگی کے حوالے سے المرکزجہلم میں ایک پروگرام کیا جائے گا۔جس کی تاریخ کا تعین ہونا ابھی باقی یے۔ڈاکٹر شہزانہ امتیاز نے بتایا۔کہ کل مورخہ 2-جولائی 2022ءکو صبح دس بجے صنعت ذار جہلم میں بھی ڈینگی کے حوالے سے ایک پروگرام منعقد کیا جا رہا ہے۔جس میں شرکت کی کوشش کی جائے گی۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ 15-جولائی2022ء پاکستان بھر میں شجر کاری مہم شروع کی جا رہی ہے کوشش کی جائے گی کہ المرکزجہلم میں جو جگہ خالی ہے وہاں پر بھی پودے لگائے جائیں-سیدہ شاہدہ شاہ نے المرکزجہلم میں جاری “تجوید قرآن کلاس”کے بارے میں بتایا کہ ہر سوموار کو المرکزجہلم میں خواتین کے لیئے ہونے والی یہ کلاس پوری کامیابی سے جاری وساری ہے۔ دن بدن اس کلاس میں شامل ہونے والی خواتین اور بچیوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ اجلاس کے اختتام پر تمام شرکاء کی چائے اور دیگر کھانے پینے کی اشیاء سے تواضع کی گئی۔جس کی میزبانی ڈاکٹر محمد اسد مرزا نے کی۔جس کے بعد اجلاس اختتام پذیر ہو گیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں